• KHI: Partly Cloudy 22.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.3°C
  • ISB: Cloudy 13.2°C
  • KHI: Partly Cloudy 22.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.3°C
  • ISB: Cloudy 13.2°C

کاغان میں سیاح فیملی کی گاڑی کھائی میں جاگری، میاں بیوی جاں بحق، بچہ معجزانہ طور پر بچ گیا

شائع June 24, 2025 اپ ڈیٹ June 25, 2025
— فوٹو: ریسکیو 1122
— فوٹو: ریسکیو 1122

خیبر پختونخوا کے علاقے کاغان میں ایک کار کھائی میں جاگری، جس کے نتیجے میں کم از کم 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو 1122 مانسہرہ کے ترجمان عامر خدام نے بتایا کہ ایک کار کھائی میں جا گری، جس میں تین افراد پر مشتمل ایک خاندان سوار تھا، جس کے نتیجے میں میاں بیوی موقع پر جاں بحق ہو گئے، جبکہ تین سالہ بیٹا محفوظ رہا۔

انہوں نے بتایا کہ یہ خاندان پنجاب کے ضلع اٹک کے علاقے حضرو سے کاغان پکنک منانے آیا تھا۔

عامر خدام کا کہنا تھا کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی افراد اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، لاشوں کو گاڑی سے نکال کر فوری طور پر کاغان رورل ہیلتھ سینٹر منتقل کیا گیا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ جاں بحق افراد کی لاشیں بعد ازاں ان کے آبائی علاقے حضرو، ضلع اٹک روانہ کر دی گئیں۔

ملک کے پہاڑی علاقوں میں خطرناک راستوں، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی اور ناقص انفراسٹرکچر کی وجہ سے ایسے مہلک حادثات عام ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل 5 مارچ کو ضلع اپر کوہستان میں داسو ہائیڈرو پاور منصوبے پر کام کرنے والی ایک چینی کمپنی کے تین ملازمین اس وقت ہلاک ہو گئے تھے جب ان کی گاڑی دریائے سندھ میں جا گری تھی۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025