• KHI: Partly Cloudy 22.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.3°C
  • ISB: Cloudy 13.2°C
  • KHI: Partly Cloudy 22.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.3°C
  • ISB: Cloudy 13.2°C

ٹک ٹاک سے ماہانہ 2 کروڑ روپے کمائے جا سکتے ہیں، مان ڈوگر کا انکشاف

شائع July 3, 2025
— اسکرین گریب
— اسکرین گریب

معروف یوٹیوبر اور ٹک ٹاکر مان ڈوگر نے انکشاف کیا ہے کہ ٹک ٹاک پر روزانہ لائیو آکر ماہانہ دو کروڑ روپے تک کمائے جا سکتے ہیں۔

مان ڈوگر نے حال ہی میں ’سنو ٹی وی‘ کے ایک پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر گفتگو کی۔

مان ڈوگر اکثر رجب بٹ کے فیملی ولاگ میں نظر آتے ہیں اور یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ ان کی موجودگی نے ان ولاگز کی شہرت میں اضافہ کیا ہے۔

اس حوالے سے انہوں نے بتایا کہ انہیں ولاگز میں آنے کا کوئی خاص شوق نہیں تھا، لیکن ایک دن اتفاقاً وہ ولاگ میں آگئے اور وہ قسط بہت مقبول ہوگئی، اس کے بعد رجب بٹ نے ان سے کہا کہ اب وہ ان کے ولاگز کا مستقل حصہ بنیں گے۔

ایک سوال کے جواب میں مان ڈوگر نے کہا کہ جن لوگوں کو فیملی ولاگز پسند نہیں، انہیں دیکھنے کی ضرورت بھی نہیں، کیونکہ جب آپ کو کوئی چیز پسند نہیں تو اسے دیکھنے کا فائدہ بھی نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ رجب بٹ کے ولاگز صرف ان کی وجہ سے مشہور نہیں ہوئے بلکہ اس میں اصل محنت رجب کی ہے، وہ خود تو صرف ایک وسیلہ ہیں۔

مان ڈوگر نے پروگرام کی میزبان کو مشورہ دیا کہ وہ بھی ٹک ٹاک جوائن کریں کیونکہ اس میں آمدنی کے اچھے مواقع ہیں، اگر روزانہ ایک لائیو کیا جائے تو ایک ٹک ٹاکر مہینے کے تقریباً 2 کروڑ روپے کما سکتا ہے، اسی لیے انہیں بھی لائیو آنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ٹک ٹاک پر لائیو آنے کے لیے زیادہ محنت کی ضرورت نہیں، سارا دن آرام کریں اور رات میں ایک اچھا سا فلٹر لگا کر لائیو آ جائیں، اس طرح آپ مقبول ہو سکتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ فلٹر لگانا لڑکیوں کے لیے لازمی ہوتا ہے اور وہ فلٹر کے بغیر لائیو نہیں آتیں۔

پروگرام کے دوران مان ڈوگر سے کہا گیا کہ وہ رجب بٹ اور ڈکی بھائی کو کوئی مشورہ دیں۔

رجب بٹ کے لیے انہوں نے مشورہ دیا کہ وہ زیادہ غصہ نہ کیا کریں کیونکہ انہیں غصہ جلد آجاتا ہے، جب کہ ڈکی بھائی کو مشورہ دیا کہ وہ نہا لیا کریں کیونکہ وہ زیادہ نہاتے نہیں۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025