• KHI: Clear 25.8°C
  • LHR: Partly Cloudy 19.5°C
  • ISB: Cloudy 16.9°C
  • KHI: Clear 25.8°C
  • LHR: Partly Cloudy 19.5°C
  • ISB: Cloudy 16.9°C

وزیراعلیٰ سندھ کا صوبے میں عاشورہ جلوسوں کے پرامن اختتام پر اظہاراطمینان

شائع July 6, 2025
فائل  فوٹو: ڈان نیوز
فائل فوٹو: ڈان نیوز

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی میں عاشورہ کے مرکزی جلوس کے پرامن اختتام پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات پر وزیرداخلہ، پولیس اور رینجرز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نےکراچی میں عاشورہ کے مرکزی جلوس کے پرامن اختتام پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات پر وزیرداخلہ، پولیس اور رینجرز کو خراج تحسین پیش کیا ہے اور سہولیات کی فراہمی پر وزیر بلدیات ، میئر کراچی اور متعلقہ عملے کو شاباش پیش دی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ بھر میں عاشورہ کے جلوسوں کا پرامن اختتام حکومت کی کامیابی ہے، سیکیورٹی خدشات زیادہ ہونے کے باوجود سندھ پولیس نے بہترین کام کیا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ نے عزاداروں کو تمام سہولیات فراہم کرنے کی بھرپور کوشش کی، مذہبی ہم آہنگی کےلیے علمائے کرام کا کردار بھی لائق تحسین رہا۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025