• KHI: Partly Cloudy 16.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 10°C
  • ISB: Cloudy 13.5°C
  • KHI: Partly Cloudy 16.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 10°C
  • ISB: Cloudy 13.5°C

12 سال کی کوشش رنگ لے آئی، بنگلہ دیشی الیکٹریشن نے 1 ارب 93 کروڑ روپے کی لاٹری جیت لی

— فوٹو: دا بریو نیوز
— فوٹو: دا بریو نیوز

متحدہ عرب امارات میں مقیم ایک بنگلہ دیشی الیکٹریشن کی 12 سالہ لگن اور صبر نے بالآخر اسے زندگی بدل دینے والی خوشخبری دے دی، جب اس نے بگ ٹکٹ لاٹری میں ایک ارب 93 کروڑ روپے کا انعام جیت لیا۔

گلف نیوز کے مطابق ابوظبی میں کام کرنے والے ایک بنگلہ دیشی الیکٹریشن کی 12 سال کی مسلسل کوششوں کے بعد قسمت ان پر مہربان ہوگئی اور اس نے لاٹری میں 2 کروڑ 50 لاکھ درہم (تقریباً ایک ارب 93 کروڑ پاکستانی روپے) کی خطیر رقم جیت لی۔

43 سالہ محمد ناصر بلال گزشتہ 14 سال سے متحدہ عرب امارات میں مقیم ہیں اور وہ 2012 سے ہر مہینے ’بگ ٹکٹ‘ کی قرعہ اندازی میں حصہ لے رہے تھے۔

بالآخر ان کی یہ مستقل مزاجی رنگ لے آئی، جب ابوظبی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے 24 جون کو خریدا گیا ان کا ٹکٹ نمبر 061080 قرعہ اندازی میں فاتح قرار پایا۔

قرعہ اندازی کے بعد ’بگ ٹکٹ‘ کے میزبان رچرڈ اور بشریٰ نے ناصر سے رابطہ کرنے کی متعدد کوششیں کیں، مگر ابتدائی طور پر وہ کامیاب نہ ہو سکے۔

تاہم بعد میں ٹیم نے انہیں یہ خوشخبری پہنچا دی، رقم جیتنے کے بعد ناصر بلال نے کہا کہ وہ اب تک اس پر یقین نہیں کر پا رہے۔

ان کا کہنا تھا کہ انہیں اب بھی یقین نہیں آرہا کہ یہ حقیقت ہے، وہ گزشتہ 12 سال سے ہر مہینے ٹکٹ خرید رہے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ ان 12 برسوں میں ہر بار یہی خواب آنکھوں میں لیے ٹکٹ خریدتے رہے اور بالآخر وہ دن آہی گیا۔

ناصر کا کہنا تھا کہ وہ انعامی رقم میں سے اپنے پانچ ساتھیوں کو بھی حصہ دار بنائیں گے اور اپنے حصے کی رقم سے بنگلہ دیش میں مقیم اپنی فیملی کے لیے گھر تعمیر کریں گے۔

بعد ازاں، لاٹری جیتنے کے باوجود ناصر نے قسمت آزمائی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ ٹکٹ خریدنے کا سلسلہ جاری رکھیں گے، ’بگ ٹکٹ‘ نے انہیں وہ کچھ دیا ہے جس پر یقین کرنا بھی مشکل ہے، وہ خود کو بے حد خوش نصیب محسوس کر رہے ہیں، خوابوں کو حقیقت بنانے میں مدد دینے پر ’بگ ٹکٹ‘ ٹیم کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025