• KHI: Clear 25.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 18.3°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.1°C
  • KHI: Clear 25.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 18.3°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.1°C

بونیر میں تیز رفتار کار کھائی میں جاگری، 5 افراد جاں بحق

شائع July 10, 2025
— فوٹو: ڈان نیوز
— فوٹو: ڈان نیوز

خیبرپختونخوا کے ضلع بونیر میں تیز رفتار کار کھائی میں جاگری، حادثے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ڈان نیوز کے مطابق حادثہ تحصیل مندیڑ امازئی میں پیش آیا جہاں ایک کار تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جاگری۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں جاں بحق پانچوں افراد کا تعلق ملکہ مٹا تلے سے تھا۔ واقعے کے بعد امدادی ٹیم نے جائے وقوع پر پہنچ کر لاشیں قریبی ہسپتال منتقل کردیں۔

کارٹون

کارٹون : 15 دسمبر 2025
کارٹون : 14 دسمبر 2025