میڈیا نے ہمارا ٹرائل کیا، مالک مکان سے متعلق کوئی سوالات نہ اٹھائے، بھائی حمیرا اصغر
مردہ حالت میں پائی گئی اداکارہ حمیرا اصغر کے بھائی نے بہن کی موت کے حوالے سے شکوک کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میڈیا نے ان کے خاندان کا ٹرائل کیا لیکن مالک مکان سے متعلق کوئی سوال نہیں اٹھایا گیا۔
لاہور سے کراچی پہنچ کر بہن کی میت وصول کرنے والے نوید اصغر نے میڈیا سے بات کرنے کے دوران جہاں اداکارہ کی لاش وصول کرنے کے انکار کے دعووں کو مسترد کیا، وہیں انہوں نے بہن کی موت پر بھی سوالات اٹھائے۔
ان کا کہنا تھا کہ گھروں میں ایسے تالے لگے ہوتے ہیں، جنہیں کوئی بھی باہر سے آنا والا شخص چابی سے کھول کر اندر داخل ہو سکتا ہے اور اس متعلق میڈیا نے کوئی سوال نہیں اٹھایا۔
انہوں نے شبہ ظاہر کیا کہ عین ممکن ہے کہ کسی دوسرے شخص کے پاس حمیرا اصغر کے فلیٹ کے تالے کی چابی ہو جو اندر داخل ہوا ہو اور پھر اسی طریقے سے دروازہ بند کردیا ہو، جیسے گھر میں موجود شخص بند کرتا ہے۔
نوید اصغر نے شکوہ کیا کہ میڈیا کا سارا فوکس ان کے خاندان پر تھا، ان کا میڈیا ٹرائل کیا گیا لیکن کسی نے بھی مالک مکان سے متعلق کوئی سوال نہ اٹھایا۔
انہوں نے سوال اٹھایا کہ مالک مکان اتنے عرصے تک کہاں غائب تھے، انہوں نے حمیرا اصغر سے رابطہ کیوں نہیں کیا اور اسی طرح کے دوسرے بھی کئی سوالات ہوسکتے ہی۔
بھائی حمیرا اصغر کا کہنا تھا کہ کسی بھی میڈیا والے نے مالک مکان کا جا کر انٹرویو نہیں دیا، سارا فوکس ان کے خاندان پر رہا۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے بھائی نے یہ بھی بتایا کہ ان کی بہن کی لاش ایسی حالت میں ملی کہ اسے اٹھایا نہیں جا سکتا تھا، اس لیے میڈیا ٹرائل بند کرے۔
اگرچہ انہوں نے بہن کی موت پر شکوک کا اظہار کرتے ہوئے مالک مکان سے زیادہ تفتیش نہ کرنے کا شکوہ کیا، تاہم انہوں نے کسی پر واضح الزامات نہ لگائے۔
حمیرا اصغر کی لاش 8 جولائی کو کراچی کے علاقے ڈی ایچ اے کے کرائے کے فلیٹ سے ملی تھی، بعد ازاں انکشاف ہوا کہ ان کی لاش 6 سے 10 ماہ پرانی ہے۔
نوید اصغر اداکارہ کی لاش لینے کے لیے 10 جولائی کی شب پہنچے تھے اور بہن کی لاش لے کر لاہور روانہ ہوئے۔












لائیو ٹی وی