حمیرا اصغر جیسی نیک لڑکی نہیں دیکھی، چچا محمد علی
کراچی میں اپنے فلیٹ میں مردہ پائی جانے والے ماڈل و اداکارہ حمیرا اصغر کی لاہور میں تدفین کر دی گئی۔
تدفین سے قبل مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمیرا اصغر کے چچا محمد علی نے کہا کہ کسی پر تہمت نہیں لگانی چاہیے، وہ نیک خاتون تھی۔
محمد علی نے مزید کہا کہ حمیرا اصغر جیسی نیک خاتون میں نے اپنی زندگی میں نہیں دیکھی وہ جب بھی لاہور آتی تھی تو یتیم خانے جا کر بچوں کو کپڑے اور پیسے دیتی تھی، اس کے والدین بھی یہی عمل کرتے تھے۔
حمیرا اصغر کی لاش وصول نہ کرنے کے حوالے سے محمد علی نے کہا کہ خاندان میں پہلے ہی ایک انتقال ہو چکا تھا لہذا ہم سب ذہنی طور پر بہت زیادہ پریشان تھے، جب حمیرا کے انتقال کی خبر ہمیں ملی تو میں نے اس کے والدین کو کہا کہ بیٹی کی میت کو لاہور لے کر آئیں گے۔
حمیرا اصغر کے خاندان کے ساتھ رابطے پر سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک سال قبل ہی فمیلی کا اس سے آخری رابطہ ہوا تھا، اس کے بعد نہ اس نے کبھی رابطہ کیا اور نہ ہی اس کی فیملی نے۔
انہوں نے مزید کہا حمیرا کو کون تنگ کر رہا تھا کون نہیں، اس بارے میں ہمیں معلومات نہیں ہیں تاہم انہوں نے شبہ ظاہر کیا کہ مالک مالکان کو حمیرا کے قتل کے بارے میں زیادہ علم ہوگا۔
واضح رہے کہ حمیرا اصغر کی لاش 8 جولائی کو کراچی کے علاقے ڈیفینس کے فلیٹ سے ملی تھی، جہاں وہ 2018 سے رہائش پذیر تھیں۔
ابتدائی طور پر پولیس نے بتایا تھا کہ اداکارہ کی لاش تقریبا 2 ہفتے پرانی ہے، بعد ازاں 9 جولائی کو بتایا گیا تھا کہ ان کی لاش 6 ماہ پرانی ہے، تاہم 10 جولائی کو سامنے آنے والی پوسٹ مارٹم رپورٹ سے انکشاف ہوا تھا کہ اداکارہ کی لاش 10 ماہ تک پرانی ہے۔












لائیو ٹی وی