• KHI: Partly Cloudy 20.6°C
  • LHR: Partly Cloudy 14°C
  • ISB: Cloudy 12.9°C
  • KHI: Partly Cloudy 20.6°C
  • LHR: Partly Cloudy 14°C
  • ISB: Cloudy 12.9°C

مالی سال 2025 کے پہلے11 ماہ میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 1.21 فیصد کمی

شائع July 15, 2025
— فائل فوٹو: شٹر اسٹاک
— فائل فوٹو: شٹر اسٹاک

مالی سال 2025 کے پہلے11 ماہ میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 1.21 فیصدکی کمی ہوئی۔

پاکستان ادارہ شماریات کی جانب سے بڑی صنعتوں کی پیداوار سے متعلق جاری اعداد و شمار کے مطابق اپریل 2025 کے مقابلے مئی 2025 میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 7.39 فیصد کا اضافہ ہوا۔

اعداد و شمار کے مطابق مئی2025میں بڑی صنعتوں کی پیداوارمیں سالانہ بنیادوں پر2.29 کا فیصداضافہ ہوا۔

ادارہ شماریات کے مطابق جولائی2024 تامئی2025 فرنیچرکے شعبےکی پیداوار 58.09 فیصد گرگئی، اسی دوران شوگرسیکٹر کی پیداوار میں 14.30 فیصد کی کمی ہوئی۔

اعداد و شمار میں مزید کہا گیا کہ جولائی 2024 تا مئی 2025 کے دوران مشینری اورآلات شعبے کی پیداوار میں35.41 فیصدکمی ہوئی، جبکہ فیبریکیٹڈ میٹیریل کی پیداوار 15.30فیصد گری۔

ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ مالی سال کے 11ماہ میں الیکٹریکل آلات کی پیداوار12.74 فیصد کم ہوئی، جبکہ فوڈشعبے کی پیداوار میں 2.32 فیصد تنزلی ہوئی۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ جولائی2024 تا مئی2025 کے دوران کیمیکل شعبےکی پیداوار میں4.06فیصد کمی ہوئی۔

ادارہ شمارت کے مطابق آٹوموبائل کی پیداوار میں 43.94 فیصد، ٹیکسٹائل شعبےکی پیداوار میں 2.79 فیصد اضافہ ہوا جبکہ کوک اینڈ پیٹرولیم مصنوعات کی پیداوار میں4.74فیصد بڑھی، اسی طرح تمباکوسیکٹر کی پیداوار میں 8.85 فیصد کا اضافہ ہوا۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025