• KHI: Clear 19°C
  • LHR: Partly Cloudy 13.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.4°C
  • KHI: Clear 19°C
  • LHR: Partly Cloudy 13.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.4°C

کاک پٹ میں ویڈیو کیمرے لگانے کیلئے مضبوط دلیل موجود ہے، سربراہ آئی اے ٹی اے

شائع July 17, 2025
ولی والش پائلٹس کو کاک پٹ میں ویڈیو کیمرے لگانے پر تحفظات ہو سکتے ہیں۔
—فوٹو: دی اسٹریٹس ٹائمز
ولی والش پائلٹس کو کاک پٹ میں ویڈیو کیمرے لگانے پر تحفظات ہو سکتے ہیں۔ —فوٹو: دی اسٹریٹس ٹائمز

عالمی ہوابازی کی تنظیم (آئی اے ٹی اے) کے سربراہ نے کہا ہے کہ فضائی حادثات کی تحقیقات میں مدد کے لیے ایئرلائن کے کاک پٹ میں ویڈیو کیمرے لگانے کے حق میں ایک مضبوط دلیل موجود ہے۔

یہ تبصرے انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن (آئی اے ٹی اے) کے ڈائریکٹر جنرل ولی والش کی جانب سے اُس ابتدائی رپورٹ کے اجرا کے بعد سامنے آئے، جو پچھلے ماہ ہونے والے ایئر انڈیا حادثے سے متعلق ہے، رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ طیارے کے انجن کے فیول سوئچز بند کر دیے گئے تھے۔

یہ رپورٹ ہفتے کے روز بھارت کے ایئرکرافٹ ایکسیڈنٹ انویسٹیگیشن بیورو (اے اے آئی بی) نے جاری کی، جس میں کسی کو قصوروار قرار نہیں دیا گیا اور نہ ہی حتمی نتائج پیش کیے گئے، لیکن اس میں بتایا گیا کہ ایک پائلٹ نے دوسرے سے پوچھا کہ اس نے فیول کیوں بند کیا، تو دوسرے نے جواب دیا کہ اُس نے ایسا نہیں کیا۔

یہ حادثہ 12 جون کو پیش آیا تھا، طیارے میں سوار 242 میں سے صرف ایک فرد بچ سکا، جب کہ زمین پر موجود 19 افراد بھی ہلاک ہو گئے تھے۔

ولی والش (جو خود بھی ایک سابق کمرشل پائلٹ ہیں) نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ پائلٹس کو کاک پٹ میں ویڈیو کیمرے لگانے پر تحفظات ہو سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کیوں کہ ہم نے آئی اے ٹی اے میں اس پر بحث نہیں کی، تو ذاتی طور پر میں سمجھتا ہوں کہ حادثات کی تحقیقات میں مدد کے لیے کاک پٹ میں ویڈیو شامل کرنے کے حق میں ایک مضبوط دلیل موجود ہے۔

والش نے مزید کہا کہ یہ بالکل ممکن ہے کہ آواز کی ریکارڈنگ کے ساتھ ویڈیو ریکارڈنگ بھی تحقیق کاروں کو تحقیقات کرنے میں نمایاں مدد فراہم کر سکے۔

کارٹون

کارٹون : 14 دسمبر 2025
کارٹون : 13 دسمبر 2025