• KHI: Partly Cloudy 22.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.3°C
  • ISB: Cloudy 13.2°C
  • KHI: Partly Cloudy 22.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.3°C
  • ISB: Cloudy 13.2°C

طلاق ہونے میں میری اور شوہر کی غلطی نہیں تھی، کرن خان کی منطق

شائع July 17, 2025
—فوٹو: فیس بک
—فوٹو: فیس بک

اداکارہ و ٹی وی میزبان کرن خان نے واضح کیا ہے کہ ان کی شادی طلاق پر ختم ہونے میں ان کا یا ان کے شوہر کا کوئی قصور یا غلطی نہیں تھی۔

کرن خان نے حال ہی میں سماء ٹی وی کے مارننگ شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔

اداکارہ و ٹی وی میزبان کا کہنا تھا کہ لازمی نہیں کہ طلاقیں کسی کی غلطی کی وجہ سے ہوں، بعض مرتبہ کسی سبب کے بغیر بھی شادیاں ٹوٹ سکتی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ان کی طلاق کے وقت ان کے سسرالیوں اور میکے والوں نے سمجھداری کا مظاہرہ کیا، کسی بھی غلط فہمی کے بغیر ہی ان کی طلاق کے معاملات طے پاگئے۔

کرن خان نے سسرالیوں اور میکے والوں کی تعریفیں کرتے ہوئے کہا کہ دونوں خاندانوں میں اچھے تعلقات کی وجہ سے ان کے بیٹے کی زندگی پر بھی طلاق کا اثر نہیں پڑا۔

اداکارہ و ٹی وی میزبان نے کہا کہ ان کی طلاق میں ان کی یا ان کے شوہر کی کوئی غلطی نہیں تھی، دونوں کا کوئی قصور نہیں تھا۔

ان کے مطابق ان کے درمیان کوئی لڑائی، جھگڑا یا کسی بات پر کوئی اختلاف نہیں تھا، ان کی شادی طلاق پر ختم ہونے پر دونوں میاں اور بیوی کا کوئی قصور نہیں۔

اداکارہ نے دلیل دی کہ ان کی طلاق ہونی تھی، اس لیے ہوگئی جب کہ وہ اور ان کے سابق شوہر الگ الگ طبیعت کے مالک تھے۔

اداکارہ نے پہلی شادی طلاق پر ختم ہونے کے بع دوسری شادی بھی کی اور وہ بیٹے کے ہمراہ تصاویر بھی شیئر کرتی رہتی ہیں۔

اداکارہ کی جانب سے طلاق ہونے پر اپنی اور شوہر کی غلطی نہ ہونے کی منطق پر بعض سوشل میڈیا صارفین پریشان بھی دکھائی دیے اور تبصرے کیے کہ اگر دونوں میں سے کسی کی کوئی غلطی نہیں تھی تو طلاق کیوں ہوئی؟

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025