ورلڈ چیمپئنز آف لیجنڈز لیگ، پاکستانی سپر اسٹارز آج انگلینڈ سے ٹکرائیں گے
ورلڈ چیمپئنز آف لیجنڈز لیگ کا رنگا رنگ میلہ آج برطانیہ میں شروع ہو رہا ہے، لیگ کے دوسرے سیزن میں میزبان انگلینڈ، پاکستان، بھارت، جنوبی افریقہ، ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کی ٹیمیں ان ایکشن ہوں گی۔
پاکستانی لیجنڈز پر مشتمل ٹیم آج انگلینڈ کیخلاف اپنا پہلا میچ کھیلے گی، جس کے لیے محمد حفیظ کی قیادت میں قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے، سابق کپتان شاہد آفریدی، فواد عالم، کامران اکمل، عماد وسیم ٹیم میں شامل ہیں۔
سابق کپتان شعیب ملک، سہیل تنویر، وہاب ریاض اور آصف علی اسکواڈ کا حصہ ہوں گے، عامر یامین، عمر امین، رومان رئیس ، شرجیل خان اور سہیل خان بھی قومی ٹیم میں شامل ہیں۔
پاکستان 20 جولائی کو روایتی حریف بھارت کے خلاف ایجبیسٹن کے میدان میں اُترے گا، 25 جولائی کو قومی ٹیم کا مقابلہ جنوبی افریقہ سے شیڈو ل ہے، 26 جولائی کو ویسٹ انڈیز اور 29 جولائی کو آسٹریلیا کے خلاف قومی ٹیم اپنی قسمت آزمائے گی۔












لائیو ٹی وی