• KHI: Clear 19°C
  • LHR: Partly Cloudy 13.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.4°C
  • KHI: Clear 19°C
  • LHR: Partly Cloudy 13.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.4°C

امریکا: لاس اینجلس میں ایک کلب کے باہر گاڑی ہجوم پر چڑھ دوڑی، 30 افراد زخمی

شائع July 19, 2025
— فوٹو: اے ایف پی
— فوٹو: اے ایف پی

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں گاڑی سانتا مونیکا بلیوارڈ پر ایک کلب کے باہر ہجوم پر چڑھ دوڑی، جس کے نتیجے میں کم از کم 30 افراد زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ نے لاس اینجلس کے فائر ڈیپارٹمنٹ اور مقامی میڈیا رپورٹس کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ ہفتے کی علی الصبح ایک گاڑی سانتا مونیکا بلیوارڈ پر ایک کلب کے باہر ہجوم پر چڑھ دوڑی۔

فائر ڈیپارٹمنٹ کے بیان کے مطابق کم از کم 7 افراد کی حالت نازک ہے جبکہ 6 دیگر شدید زخمی ہیں۔

فائر ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان کیپٹن ایڈم وین گارپن کے حوالے سے اے بی سی نیوز نے بتایا کہ ایک پیرامیڈک نے زخمیوں میں سے ایک کا معائنہ کرتے ہوئے گولی لگنے کا زخم بھی پایا۔

ان کا کہنا تھا کہ بظاہر گاڑی نے سب سے پہلے اس مقام کے باہر ایک ٹاکو ٹرک کو ٹکر ماری اور پھر ویلیٹ اسٹینڈ اور ایک ہجوم کو روند ڈالا، ایکس پر پوسٹ کی گئی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سڑکوں کو سیل کیا جا رہا ہے اور مریضوں کو ایمبولینسوں کے ذریعے منتقل کیا جا رہا ہے۔

حکام نے واقعے کی وجہ یا ڈرائیور کی شناخت کے بارے میں فوری طور پر کوئی تفصیل فراہم نہیں کی۔

کارٹون

کارٹون : 14 دسمبر 2025
کارٹون : 13 دسمبر 2025