پنوعاقل: دوران ڈکیتی مزاحمت پر 2 نوجوانوں کو قتل کرنے والے 4 ڈاکو پولیس مقابلے میں ہلاک
سندھ کے ضلع سکھر کی تحصیل پنو عاقل میں دوران ڈکیتی مزاحمت پر 2 نوجوانوں کو قتل کرنے والے 4 ڈاکو پولیس مقابلے کے دوران ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ہلاک ڈاکوؤں نے گزشتہ رات ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر 2 نوجوانوں کو قتل اور ایک کو زخمی کردیا تھا۔
واردات کے بعد ڈاکو علاقے میں گنے کی فصل میں چھپے ہوئے تھے، پولیس نےسرچ آپریشن شروع کیا، اس دوران مقابلے میں 4 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔












لائیو ٹی وی