• KHI: Partly Cloudy 21.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 14.5°C
  • ISB: Cloudy 12.9°C
  • KHI: Partly Cloudy 21.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 14.5°C
  • ISB: Cloudy 12.9°C

چلاس میں جاں بحق لودھراں کی ڈاکٹر فیملی کے 3 افراد کی نماز جنازہ آج ادا کی جائے گی

شائع July 24, 2025
ڈاکٹر مشعل، ان کے کمسن بیٹے ہادی، اور دیور سیاحت کے دوران سیلابی ریلے میں بہہ گئے تھے۔
— فائل فوٹو: فیس بک
ڈاکٹر مشعل، ان کے کمسن بیٹے ہادی، اور دیور سیاحت کے دوران سیلابی ریلے میں بہہ گئے تھے۔ — فائل فوٹو: فیس بک

چلاس میں سیلاب میں ڈوب کرجاں بحق ہونے والی ڈاکٹر مشعل، ان کے بیٹے ہادی اور دیور فہد کی متیتیں لودھراں کے لیے روانہ کردی گئی ہیں، جن کی نماز جنازہ آج ادا کی جائے گی، زخمی سسر میاں اسلام کو شاہدہ اسلام ہسپتال لودھراں منتقل کر دیا گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق ڈاکٹر مشعل اور ان کے دیور فہد کی نماز جنازہ آج لودھراں میں ادا کی جائے گی، ڈاکٹر مشعل کے کمسن بیٹے کی لاش بھی لودھراں کے لیے روانہ کردی گئی ہے۔

لودھراں آتے ہوئے موٹر وے پر شدید بارش کی وجہ سے میتیں پہنچنے میں تاخیر ہوئی ہے۔

چلاس میں سیاحت کی غرض سے جانے والی فیملی کی گاڑی آبی ریلے میں بہہ گئی تھی، حادثے میں جاں بحق ہونے والے دیور اور بھابی کی نمازجنازہ آج شاہدہ اسلام میڈیکل کالج لودھراں گراؤنڈ میں ادا کی جائے گی، پورے علاقے میں سوگ کا سماں ہے۔

لوگوں کی بڑی تعداد کی نماز جنازہ کے اجتماع میں شرکت کی توقع کی جارہی ہے، افسوس ناک واقعے پر علاقہ مکین بھی غمزدہ دکھائی دیے، جن کا کہنا تھا کہ ’ڈاکٹرز کی یہ فیملی انسانوں کی خدمت میں مصروف عمل رہنے والے لوگوں پر مشتمل ہے، ان پر غم کا پہاڑ ٹوٹ پڑا ہے، اللہ پاک متوفین کی مغفرت فرمائے، آمین‘۔

یاد رہے کہ 22 جولائی کو گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں گلیشیئر پھٹنے اور طوفانی بارشوں کے بعد سیلابی صورت حال تھی، دیامر میں سیاحوں کی 15 گاڑیاں آبی ریلے میں بہہ گئی تھیں، 3 سیاحوں کی لاشیں نکال لی گئی تھیں، جب کہ 4 کو بچالیا گیا تھا، 15 سے زائد سیاح لاپتا تھے، جن کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری تھا، انتظامیہ نے 200 سیاحوں کو ریسکیو کیا تھا۔

ترجمان گلگت بلتستان حکومت نے بتایا تھا کہ جاں بحق سیاحوں کا تعلق پنجاب کے علاقے لودھراں سے ہے، لودھراں کے شاہدہ اسلام ٹیچنگ ہسپتال کے مالک ڈاکٹر سعد اس حادثے میں محفوظ رہے، تاہم ان کے خاندان کے 3 افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات تھیں۔

واضح رہے کہ شاہدہ اسلام میڈیکل اینڈ ٹیچنگ ہسپتال لودھراں کے مالکان سعد اسلام اور فہد اسلام سمیت ان کی فیملی اس المناک حادثہ کا شکار ہوئی تھی، فہد اسلام، ڈاکٹر مشعل سعد زوجہ سعد اسلام ( بہاولپور کے پروفیسر ڈاکٹر اسلم محمود کی صاحبزادی ) شامل تھیں۔

سعد اسلام کا 3 سالہ بیٹا ہادی سیلاب میں بہہ گیا تھا، جس کی بعد ازاں لاش مل گئی تھی، حادثے میں ڈاکٹر سعد اسلام محفوظ رہے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025