• KHI: Partly Cloudy 17.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 12.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 13°C
  • KHI: Partly Cloudy 17.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 12.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 13°C

نور مقدم قتل کیس کا مجرم ظاہر جعفر ذہنی و نفسیاتی طور پر صحت مند قرار

شائع July 25, 2025
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

نور مقدم قتل کیس کے مجرم ظاہر جعفر کو ذہنی و نفسیاتی طور پر صحت مند قرار دے دیا گیا، مجرم میں نفسیاتی بیماری یا دماغی خرابی کے شواہد نہیں ملے۔

ذرائع کے مطابق پمز ہسپتال اسلام آباد کے 2 رکنی میڈیکل بورڈ نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی درخواست پر 21 جولائی کو ظاہر جعفر کا معائنہ کیا۔

پمز کے ماہر امراض نفسیات اور نیورو نے مجرم ظاہر جعفر کا تفصیلی معائنہ کیا جس کے نتائج میں وہ ذہنی و نفسیاتی طور پر مکمل صحت مند اور مزاج نارمل پایا گیا، مجرم میں نفسیاتی بیماری یا دماغی خرابی کے شواہد نہیں ملے۔

ذرائع کے مطابق ظاہر جعفر کے لواحقین صدر مملکت کے پاس رحم کی اپیل دائر کرنے پر غور کر رہے ہیں، ظاہر جعفر نے رحم کی اپیل کے لیے نفسیاتی معائنے کی درخواست دی تھی، پمز ہسپتال کی انتظامیہ نے ظاہر ذاکر جعفر کی میڈیکل رپورٹ سے متعلق کوئی جواب نہیں دیا۔

یاد رہے کہ سابق سفیر شوکت مقدم کی صاحبزادی نور مقدم کے قتل کیس میں سزائے موت پانے والےمجرم ظاہر ذاکر جعفر نے دو روز قبل سپریم کورٹ میں نظر ثانی بھی اپیل دائر کی تھی۔

مجرم ظاہر ذاکر جعفر نے نظرثانی درخواست مؤقف اختیار کیا ہے کہ عدالت نے ملزم کی ذہنی حالت کا تعین نہیں کروایا، سپریم کورٹ سے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کی درخواست کی گئی تھی، تاہم سپریم کورٹ نے اس متفرق درخواست پر فیصلہ نہیں دیا۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ سزائے موت دینے کے لیے ویڈیو ریکارڈنگ پر انحصار کیا گیا، ویڈیوز ٹرائل کے دوران درست ثابت بھی نہیں کی گئیں، ملزم کو ویڈیو ریکارڈنگز فراہم بھی نہیں کی گئیں۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025