وزیرخارجہ اسحٰق ڈار کا ایرانی ہم منصب سے رابطہ، غزہ میں فوری امدادی رسائی کا مطالبہ
وزیرخارجہ اسحٰق ڈار کا ایرانی ہم منصب سے رابطہ، دونوں رہنماؤں نے غزہ میں فوری امدادی رسائی کا مطالبہ کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیرخارجہ اسحٰق ڈار نے ایرانی ہم منصب سید عباس عراقچی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، دونوں وزرائے خارجہ نےغزہ کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیرخارجہ اسحٰق ڈار نے غزہ میں انسانی بحران پر پاکستان کی گہری تشویش کا اظہار کیا اور دونوں رہنماؤں نے غزہ میں فوری امدادی رسائی کا مطالبہ کیا۔
دفتر خارجہ کے مطابق وزیرخارجہ نےفلسطینی عوام سےپاکستان کی غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ نیویارک میں فلسطین پر بین الاقوامی کانفرنس سے مثبت نتائج کی امید ہے۔
دونوں وزرائےخارجہ نے دو ریاستی حل کیلئےعالمی کوششیں تیز کرنےکی ضرورت پر زور دیا اور انہوں نے مستقبل قریب میں پاکستان کے ایک اعلیٰ سطحی دورے کے تبادلے کے حوالے سے بھی خیالات کا تبادلہ کیا۔












لائیو ٹی وی