• KHI: Partly Cloudy 22.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.3°C
  • ISB: Cloudy 13.2°C
  • KHI: Partly Cloudy 22.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.3°C
  • ISB: Cloudy 13.2°C

اے این ایف کا تعلیمی اداروں کے اطراف کریک ڈاؤن، 3 خواتین سمیت 12 ملزمان گرفتار، 245 کلو منشیات برآمد

شائع July 28, 2025
— فوٹو: ڈان نیوز
— فوٹو: ڈان نیوز

اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے تعلیمی اداروں کے اطراف منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران 9 کارروائیوں میں 3 خواتین سمیت 12 ملزمان گرفتار کرلیا، اس دوران 2 کروڑ 51 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 245 کلوگرام منشیات برآمد کرلی گئی۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق مانسہرہ میں قراقرم ہائی وے پر کالج کے قریب ملزم کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 700 گرام چرس برآمد کرلی گئی، قراقرم ہائی وے پر ایک اور کارروائی میں گاڑی سے 12 کلو چرس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

جامشورو سندھ میں یونیورسٹی کے قریب مسافر کے قبضے سے 2 کلو آئس برآمد کر کے اسے گرفتار کرلیا گیا، گرفتار ملزمان کا تعلیمی اداروں کے طلبہ کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کرلیا۔

رنگ روڈ پشاور کے قریب 2 خواتین کو گرفتار کرکے 12 کلو چرس برآمد کرلی، ادھر جامشورو بس اسٹاپ پر مسافر بس میں خاتون کو گرفتار کرکے قبضے سے 3 کلو آئس برآمد کرلی گئی۔

حب میں آر سی ڈی روڈ پر ٹریلر سے 21.6 کلو چرس برآمد کرکے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ سیالکوٹ میں گاڑی سے 5 کلو آئس، 3.6 کلو افیون اور 3.6 کلو چرس برآمد کرکے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

موٹر وے ایم 2 چکری انٹرچینج پر گاڑی سے 142.740 کلو چرس اور 37.820 کلو افیون برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا، شیخوپورہ کے قریب موٹرسائیکل سوار سے ایک کلو چرس اور 500 گرام افیون برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025