• KHI: Partly Cloudy 23°C
  • LHR: Partly Cloudy 16.3°C
  • ISB: Cloudy 13.7°C
  • KHI: Partly Cloudy 23°C
  • LHR: Partly Cloudy 16.3°C
  • ISB: Cloudy 13.7°C

ہیلتھ سروسز اکیڈمی کی خاتون افسر پر سرکاری گاڑی میں مبینہ تشدد کا مقدمہ 12 دن بعد درج

شائع July 30, 2025
متاثرہ افسر کو اپریل 2025 میں ہیلتھ سروسز اکیڈمی میں مستقل کیا گیا تھا۔
— فائل فوٹو: ڈان آرکائیو
متاثرہ افسر کو اپریل 2025 میں ہیلتھ سروسز اکیڈمی میں مستقل کیا گیا تھا۔ — فائل فوٹو: ڈان آرکائیو

ہیلتھ سروسز اکیڈمی کی خاتون افسر پر سرکاری گاڑی میں مبینہ تشدد کے واقعے کا مقدمہ 12 دن بعد درج کر لیا گیا ہے، جس میں ادارے کے وائس چانسلر ڈاکٹر شہزاد علی کو مرکزی ملزم نامزد کیا گیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) میں درج کیا گیا ہے کہ 17 جولائی کو ڈپٹی ڈائریکٹر کے عہدے پر فائز خاتون افسر کو سرکاری گاڑی میں تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

ایف آئی آر کے مطابق تشدد کی شکار افسر کو اسی روز ملازمت سے بھی سبکدوش کر دیا گیا۔

واقعے کی ایف آئی آر 29 جولائی کو درج کی گئی، جس میں ناقابلِ ضمانت دفعہ 337Aii کو شامل کیا گیا ہے، میڈیکولیگل رپورٹ میں خاتون افسر پر تشدد کی تصدیق بھی ہو چکی ہے۔

دوسری جانب خاتون افسر کے خلاف چارج شیٹ میں سرکاری گاڑی پر قبضے کا الزام عائد کیا گیا ہے، تاہم خاتون افسر نے خود وہ گاڑی خواتین پولیس اسٹیشن میں جمع کروا دی تھی۔

ذرائع کے مطابق متاثرہ افسر کو اپریل 2025 میں ہیلتھ سروسز اکیڈمی میں مستقل کیا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025