جامشورو: نوری آباد کے قریب موٹروے پر تیز رفتار وین الٹ گئی، 3 مسافر جاں بحق، 11 زخمی
جامشورو نوری آباد کے قریب موٹروے پر تیز رفتار وین الٹ گئی، حادثے میں 3 مسافر جاں بحق اور 11 زخمی ہوگئے۔
ریسکیو کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی مسافر وین سانگھڑ سے کراچی جا رہی تھی کہ ٹائر پھٹنے کے باعث حادثہ پیش آیا، جاں بحق ہونے والوں کی شناخت قربان، سجاد اور علی احمد کے نام سے ہوئی۔
زخمیوں کو سول ہسپتال کراچی منتقل کیا جا رہا ہے، زخمیوں میں سے چھ کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔












لائیو ٹی وی