منڈی بہاالدین: دہرے قتل کے کیس میں 3 مجرموں کو 2،2 مرتبہ سزائے موت کا حکم
منڈی بہاوالدین میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے دہرے قتل کا جرم ثابت ہونے پر 3 مجرموں کوسزائےموت سنادی۔
ڈان نیوز کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پھالیہ نے دہرے قتل کیس کی سماعت میں فریقین کے وکلا کے دلائل مکمل ہونے پر 3 مجرموں 27 سالہ اویس، 24 سالہ امیر اور 33 سالہ غلام مصطفیٰ کو 2، 2 بارسزائےموت کا حکم دیا۔
عدالت نے تینوں مجرموں پر 5،5 لاکھ روپےجرمانہ بھی عائد کیاگیاہے، مجرموں نے 2022 میں فائرنگ کرکے وکیل اور اس کے ساتھی کو قتل کر دیا تھا۔












لائیو ٹی وی