• KHI: Partly Cloudy 23°C
  • LHR: Partly Cloudy 16.3°C
  • ISB: Cloudy 13.7°C
  • KHI: Partly Cloudy 23°C
  • LHR: Partly Cloudy 16.3°C
  • ISB: Cloudy 13.7°C

پاکستان کی مہنگی ترین 10 کروڑ کی نمبر پلیٹ خریدنے والے صنعت کار بیماری سے انتقال کر گئے

شائع July 30, 2025
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

پاکستان کی مہنگی ترین اور نایاب گاڑی نمبر پلیٹ 10 کروڑ روپے میں خریدنے والے صنعت کار مزمل پراچہ موذی مرض کینسر کے باعث انتقال کر گئے۔

مزمل پراچہ نے جون 2024 میں سندھ حکومت کی جانب سے فروخت کے لیے پیش کی گئی یونیک نمبر پلیٹس میں سے سب سے یونیک نمبر پلیٹ خریدی تھی۔

کاروباری شخص نے 10 کروڑ روپے کے عوض ’اے ون‘ کے یونیک نمبر کی پلیٹ خریدی تھی اور ان کی جانب سے مہنگی ترین پلیٹ خریدے جانے پر ان کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہوئی تھیں۔

تاہم اب ان کے انتقال کی خبر سن کر سوشل میڈیا صارفین نے نہ صرف اظہار افسوس کیا بلکہ ان کی مغفرت کے لیے دعائیں بھی کیں۔

مقامی میڈیا رپورٹس اور سوشل میڈیا پیجز کے مطابق مزمل پراچہ موذی مرض کینسر میں مبتلا تھے اور وہ دوران علاج متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی میں انتقال کر گئے۔

مزمل پراچہ کے انتقال پر سوشل میڈیا صارفین نے اظہار افسوس کرتے ہوئے ان کی مغفرت کی دعائیں بھی کیں اور ساتھ ہی لکھا کہ موت سے دولت بھی نہیں بچا سکتی۔

سندھ کی تاریخ کی مہنگی ترین نمبر پلیٹ خریدنے والے مزمل پراچہ کروڑوں روپے کی ملکیت اور کاروبار کے مالک تھے، وہ چند کمپنیز کے مالک بھی تھے۔

مزمل پراچہ کو نایاب اور بہترین گاڑیاں خریدنے کا شوق بھی رہا اور ان کے پاس متعدد اقسام کی گاڑیاں بھی تھیں جب کہ انہوں نے گاڑیوں کے لیے خصوصی اور یونیک نمبر پلیٹس بھی خرید کر رکھی تھیں۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025