• KHI: Partly Cloudy 16.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 10°C
  • ISB: Cloudy 13.5°C
  • KHI: Partly Cloudy 16.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 10°C
  • ISB: Cloudy 13.5°C

لاڑکانہ: شکی شوہر سے دلبرداشتہ خاتون 2 کمسن بچوں سمیت رائس کینال میں کود گئی

شائع July 31, 2025
— فائل فوٹو: رائٹرز
— فائل فوٹو: رائٹرز

لاڑکانہ پولیس نے بدھ کو ایک خاتون اور اس کے 2 کم سن بچوں کو رائس کینال میں چھلانگ لگا کر اجتماعی خودکشی کی مبینہ کوشش سے بچا لیا۔

ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق سول لائنز تھانے کے ایک اہلکار کے مطابق خاتون کی شناخت فریدہ چانڈیو کے طور پر ہوئی، جو رسول آباد کی رہائشی ہیں جبکہ بچوں کی شناخت 3 سالہ عثمان اور 2 سالہ صدف کے نام سے ہوئی۔

پولیس کے مطابق جب خاتون نے نہر میں چھلانگ لگائی تو موقع پر موجود پولیس اہلکاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ماں اور بچوں کو بچا لیا اور فریدہ کو خواتین تھانے منتقل کر دیا گیا۔

بعد ازاں پولیس نے فریدہ کو فورتھ ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں پیش کیا، جہاں اس نے بیان دیا کہ اس کی شادی 5 سال قبل شاہد حسین چانڈیو سے ہوئی تھی۔

فریدہ نے عدالت کو بتایا کہ اس کا شوہر شکی مزاج کا ہے اور اسے جھوٹے الزامات لگا کر جسمانی تشدد کا نشانہ بناتا ہے، جس سے اس کی اور بچوں کی زندگیاں خطرے میں ہیں، اس نے عدالت سے تحفظ کی درخواست کی۔

خاتون نے اپنے شوہر یا بھائیوں کے ساتھ جانے سے انکار کر دیا اور خواہش ظاہر کی کہ وہ کچھ وقت دارالامان میں گزارنا چاہتی ہے۔ عدالت کے حکم پر فریدہ کو دارالامان منتقل کر دیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025