خیبرپختونخوا میں سینیٹ کی خالی نشست پر انتخاب میں مشعال یوسفزئی کو مشکلات کا سامنا
خیبرپختونخوا میں سینیٹر ثانیہ نشتر کے استعفے کے بعد خالی ہونے والی سینیٹ کی نشست پر انتخاب میں مشعال یوسفزئی کو مشکلات کا سامنا ہے، آزاد امیدوار مہتاب ظفر متحدہ اپوزیشن کی امیدوار بن گئیں، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے آزاد امیدوار صائمہ خالد بھی امیدوار ہیں۔
ڈان نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا میں سینیٹ کی خالی نشست پر انتخاب میں کسی بھی امیدوار کو جیتنے کے لیے 73 ووٹ درکار ہوں گے، ایوان میں 28 آزاد امیدوار بھی ہیں۔
خواتین کی مخصوص نشست پر مشعال یوسفزئی کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، کیونکہ آزاد امیدوار مہتاب ظفر اب متحدہ اپوزیشن کی امیدوار بن گئی ہیں۔ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے آزاد امیدوار صائمہ خالد بھی امیدوار ہیں۔
اپوزیشن نے بھی آزاد امیدوار مہتاب ظفر کو اپنا امیدوار قرار دے دیا ہے، آج خیبرپختونخوا اسمبلی کے جرگہ ہال میں ہونے والی ووٹنگ کے دوران کسی بھی امیدوار کو جیتنے کے لیے 73 ووٹ درکار ہوں گے، جب کہ ایوان میں 28 آزاد امیدوار بھی ہیں۔
یاد رہے کہ خیبر پختونخوا میں ثانیہ نشتر کے استعفے کے بعد خالی ہونے والی سینیٹ کی نشست پر ضمنی الیکشن آج ہو گا، پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی امیدوار راحیلہ بی بی گزشتہ روز مسلم لیگ (ن) کی امیدوار کے حق میں دستبردار ہوگئی تھیں۔
سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب کے لیے جرگہ ہال کو پولنگ اسٹیشن قرار دیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق خالی نشست پر مجموعی طور پر 9 امیدوار میدان میں ہیں، سینیٹ کی اس نشست پر پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کی 6 خواتین آزاد امیدوار ہیں، جب کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کی شازیہ بی بی بھی میدان میں ہیں۔
سمیرا شمس، صائمہ خالد، مشال اعظم، مومنہ خالد اور مہتاب ظفر آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن میں حصہ لے رہی ہیں۔












لائیو ٹی وی