• KHI: Partly Cloudy 22.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.3°C
  • ISB: Cloudy 13.2°C
  • KHI: Partly Cloudy 22.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.3°C
  • ISB: Cloudy 13.2°C

کامرس اور فنانس کی قائمہ کمیٹیوں کا ملکی مصنوعات کو نان ٹیرف رکاوٹوں سے نکالنے پر زور

شائع July 31, 2025
فائل فوٹو: اےپی پی
فائل فوٹو: اےپی پی

سینیٹ کی قائمہ کمیٹیوں برائے کامرس اور فنانس نے پاکستانی مصنوعات کو نان ٹیرف رکاوٹوں سے نکالنے پر زور دیا ہے۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کامرس اور کمیٹی برائے فنانس کا اہم مشترکہ اجلاس چیئرمین قائمہ کمیٹی کامرس سینیٹر انوشہ رحمٰن اور چیئرمین قائمہ کمیٹی فنانس سلیم مانڈوی والا کی قیادت میں کوئٹہ چیمبر میں ہوا۔

کمیٹٰی کے اجلاس میں سینیٹرز، منسٹری آف انڈسٹری اور فنانس کے افسران اور چیمبر آف کامرس انڈسٹری اور بلوچستان کی بزنس کمیونٹی کے ممبران نے شرکت کی۔

مشترکہ اجلاس میں پاک ایران تجارت کو درپیش رکاوٹوں پر تبادلہ خیال کیا گیا اور پاکستانی مصنوعات کو نان ٹیرف رکاوٹوں سے نکالنے پر زور دیا گیا۔

اجلاس میں کہا گیا کہ زمینی راستے سے درآمدات پر کاسٹ ویلیو کا جائزہ لیا جائے ، اجلاس میں بلوچستان میں روڈمیپ انفرااسٹرکچر کی بہتری کی تجاویز بھی پیش کی گئیں۔

اجلاس میں تجارتی معاہدوں کے ذریعے فارماسیوٹیکل اور گارمنٹس کی برآمدات کو فروغ دینے کی تجویز دی گئی۔

سینیٹر انوشہ رحمٰن نے کہا کہ بلوچستان کا معاشی استحکام پاکستان کے قومی استحکام کی ضمانت ہے۔

انہوں نے کہا کہ بارٹر ٹریڈ میکانزم کو مؤثر بنانے کے لیے دوطرفہ اقدامات ضروری ہیں، اجلاس میں پیش کی گئی تجاویز بلوچستان کی بہتری اور خوشحالی کے لئے خوش آئند ہیں۔

سینیٹر انوشہ رحمٰن نے تجارتی برادری کی تجاویز پر جلد از جلد عمل درآمدکرنے پر زور دیا۔

چیئرمین قائمہ کمیٹی فنانس سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ بلوچستان کی بزنس کمیونٹی کے لیے ترقی کے مواقع پاکستان کے لیےخوش آئند ہیں۔

تاجر نمائندوں کا کہنا تھا کہ قائمہ کمیٹی کامرس اور قائمہ کمیٹی فنانس کا مشترکہ اجلاس بلوچستان کے لیے خوش آئند ہے۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025