رنگے ہاتھوں پکڑنے پر کرینہ نے ہی سیف پر حملہ کیا تھا، مبشر لقمان کا انوکھا دعویٰ
پاکستانی سیاست سے متعلق دعوے کرنے والے ٹی وی میزبان مبشر لقمان نے بھارتی پولیس اور میڈیا کے دعووں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے انوکھا دعویٰ کیا ہے کہ سیف علی خان پر چاقو سے ہونے والا ان کی بیوی کرینہ کپور نے ہی کیا تھا، کیوں کہ اہلیہ نے شوہر کو رنگے ہاتھوں پکڑا تھا۔
مبشر لقمان کی جانب سے چند دن قبل یوٹیوب پروگرام میں کیے جانے والے انوکھے دعووں پر سوشل میڈیا صارفین بھی حیران رہ گئے۔
پروگرام میں میزبان کے سوال پر مبشر لقمان نے بتایا کہ سیف علی خان نے قطر کی شہریت حاصل کرلی، وہ جلد ہی وہاں منتقل ہوجائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ بولی وڈ خان نے قطر می پہلے ہی گھر خرید لیا تھا، وہ کام کے سلسلے میں بھارت آتے رہیں گے۔
مبشر لقمان کے مطابق اگرچہ سیف علی خان قطر منتقل ہونا چاہتے ہیں لیکن کرینہ کپور وہاں نہیں جانا چاہتی، جس پر دونوں کے اختلافات ہیں اور ان کی جلد طلاق کی خبریں بھی ہیں۔
ٹی وی میزبان نے سیف علی خان اور کرینہ کپور کے حوالے سے مزید انوکھے دعوے کرتے ہوئے بتایا کہ بیوی نے ہی شوہر پر حملہ کردیا تھا۔
مبشر لقمان نے بتایا کہ بھارت میں موجود ان کے میڈیا کے چوہوں نے انہیں بتایا کہ کرینہ کپور نے سیف علی خان کو اپنی چھوٹی نوکرانی کے ساتھ رنگے ہاتھوں پکڑ لیا تھا، جس وجہ سے انہوں نے ہی شوہر پر حملہ کردیا۔
انہوں نے کوئی دلیل، شواہد اور حوالہ دیے بغیر دعویٰ کیا کہ چھوٹی نوکرانی کے ساتھ رنگے ہاتھوں پکڑنے کے بعد ہی کرینہ کپور نے شوہر پر حملہ کیا اور انہیں لگتا ہے کہ جلد ہی دونوں کی طلاق بھی ہوجائے گی۔
اسی پروگرام میں مبشر لقمان نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ ان کے آباؤ و اجداد کا تعلق ممبئی سے تھا اور ممبئی ایئرپورٹ ان کے ورثا کی زمین پر ہی بنایا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ان کے ورثا نے اپنی ملکیت حاصل کرنے کے لیے بھارت میں مقدمہ دائر کیا تھا، جو وہ جیت گئے اور بھارتی حکومت انہیں 1935 کے حساب سے 72 ہزار روپے دینے کے لیے رضامند ہوئی اور انہیں پیسے ملے۔
خیال رہے کہ سیف علی خان پر جنوری 2025 کے آغاز میں گھر میں گھسنے والے شخص نے چاقو سے حملہ کردیا تھا، جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے تھے۔
بعد ازاں پولیس نے ایک بنگلادیشی شہری کو سیف علی خان پر حملے کے الزام میں گرفتار کیا تھا جو اس وقت جیل میں ہیں مگر مبشر لقمان نے انوکھا دعویٰ کیا ہے کہ دراصل اداکار پر اپنی ہی بیوی نے حملہ کیا تھا۔












لائیو ٹی وی