• KHI: Partly Cloudy 22.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.3°C
  • ISB: Cloudy 13.2°C
  • KHI: Partly Cloudy 22.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.3°C
  • ISB: Cloudy 13.2°C

26 نومبر احتجاج: پی ٹی آئی رہنماؤں رؤف حسن، جنید اکبر کے وارنٹ گرفتاری منسوخ

شائع July 31, 2025
— فائل فوٹو: شٹراسٹاک
— فائل فوٹو: شٹراسٹاک

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے 26 نومبر کے احتجاج کے مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں رؤف حسن اور جنیداکبر کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیے گئے۔

انسداد دِہشتگردی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے کیس پر سماعت کی، اس موقع پر رؤف حسن اور جنید اکبر اپنی وکیل عائشہ خالد کے ساتھ عدالت پیش ہوگئے۔

رؤف حسن اور جنید اکبر کی جانب سے درخواست ضمانت قبل از گرفتاری دائر کی گئی، عدالت نے عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے 18 ستمبر کو دلائل طلب کرلیے۔

واضح رہے کہ آج انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 26 نومبر کے احتجاج کے کیس میں رؤف حسن، جنیداکبر سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف آج وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے تھے

پاکستان تحریک انصافسے تعلق رکھنے والے سابق صدر عارف علوی، قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، سینیٹ میں قائد حزب اختلاف شبلی فراز، سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، فیصل جاوید، سلمان اکرم راجا سمیت 41 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے تھے۔

رؤف حسن، جنیداکبر سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف تھانہ کراچی کمپنی میں مقدمہ درج ہے۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025