• KHI: Partly Cloudy 22.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.3°C
  • ISB: Cloudy 13.2°C
  • KHI: Partly Cloudy 22.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.3°C
  • ISB: Cloudy 13.2°C

کراچی: باپ کا 2 بچوں سمیت سمندر میں کودنے کا واقعہ گھریلو تنازع کا شاخسانہ نکلا

شائع August 1, 2025
— فوٹو: ڈان نیوز
— فوٹو: ڈان نیوز

کراچی میں گزشتہ روز دو دریا کے مقام پر باپ کا 2 بچوں سمیت سمندر میں کودنے کا واقعہ گھریلو تنازع کا شاخسانہ نکلا، ریسکیو اداروں نے واقعے کے ایک روز بعد کم سن بہن بھائی کی لاشیں سمندر سے نکال لیں جبکہ ان کے والد کی لاش کی تلاش جاری ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق گزشتہ روز دو دریا کے مقام پر ایک شخص نے سابقہ اہلیہ سے تنازع کے باعث 2 کمسن بچوں سمیت سمندر میں چھلانگ لگادی تھی، جس کے بعد ریسکیو عملے کی جانب سے تینوں افراد کی تلاش کا عمل جاری تھا۔

ریسکیو حکام نے آج صبح بچے احمد کی لاش کو نشان حیدر پارک کے عقب سے کھلے سمندر سے نکال لیا تھا جبکہ بعدازاں 4 سالہ آیت کی لاش بھی مل گئی جبکہ باپ کی لاش کی تلاش جاری ہے۔

ریسکیو کے مطابق بچوں کےہمراہ سمندرمیں چھلانگ لگانے والا اورنگزیب عالم اورنگی ٹاؤن کا رہائشی اور اسکول ٹیچر تھا، اورنگزیب کا اپنی سابقہ بیوی سے جھگڑا رہتا تھا اوردونوں کا کیس عدالت میں زیر سماعت ہے۔

گزشتہ روز اورنگزیب عدالت سے پیشی کے بعد سی وی آیا اوربچوں سمیت سمندر میں کود گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025