• KHI: Clear 25.8°C
  • LHR: Partly Cloudy 19.5°C
  • ISB: Cloudy 16.9°C
  • KHI: Clear 25.8°C
  • LHR: Partly Cloudy 19.5°C
  • ISB: Cloudy 16.9°C

وکیل خواجہ شمس الاسلام کے قتل کیخلاف کراچی بار ایسوسی ایشن کا کل ہڑتال کا اعلان

شائع August 1, 2025
— فائل فوٹو: سوشل میڈیا
— فائل فوٹو: سوشل میڈیا

کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس میں سینئر وکیل خواجہ شمس الاسلام کے قتل کے خلاف کراچی بار ایسوسی ایشن نےکل ہڑتال کرنے کا اعلان کر دیا۔

ڈان نیوز کے مطابق صدر کراچی بار ایسوسی ایشن عامر وڑائچ نےکہا کہ پولیس کی غفلت اور لاپرواہی سے سینئر وکیل خواجہ شمس الاسلام کا قتل ہوا، ماضی میں بھی معروف وکلا پر حملے ہوتے رہے ہیں۔

صدر کراچی بار کا کہنا تھا کہ خواجہ شمس الاسلام کے قتل کیخلاف کل ہڑتال کریں گے اور آئندہ کےلائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا، انہوں نے سینئر وکیل کے قتل کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ بھی کیا۔

واضح رہے کہ کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 6 میں سینئر وکیل خواجہ شمس الاسلام کو گھات لگائے ملزم نے اُس وقت فائرنگ کا نشانہ بنایا تھا، جب وہ نماز پڑھ کر مسجد سے باہر آرہے تھے، واقعے میں ان کے بیٹے سمیت 2 افراد زخمی بھی ہوئے۔

پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کرنے والے ملزم کی شناخت مقتول کے سابق سیکیورٹی گارڈ کے بیٹے عمران آفریدی کی نام سے ہوئی۔

ڈی آئی جی ساؤتھ سید اسد رضا کے مطابق ملزم نے چند ماہ قبل بھی سینئر وکیل پر حملہ کیا تھا، عمران آفریدی کا الزام تھا کہ اُس کے والد کو خواجہ شمس الاسلام نے قتل کرایا تھا۔

دریں اثنا پولیس نےکہا تھا کہ ملزم عمران آفریدی کی گرفتاری کے لیے حکمت عملی تیار اور شہر سے باہر جانے والے مختلف مقامات پر ناکہ بندی کر دی گئی ہے، ملزم کی تصاویر اور دیگر تفصیلات پولیس ناکوں تک پہنچا دی گئی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025