• KHI: Partly Cloudy 22.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.3°C
  • ISB: Cloudy 13.2°C
  • KHI: Partly Cloudy 22.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.3°C
  • ISB: Cloudy 13.2°C

گلگت بلتستان: دریا میں ڈوبنے والے شخص کو بچانے کی کوشش میں 2 خواتین سمیت تین جاں بحق

شائع August 1, 2025
— فوٹو: امتیاز تاج
— فوٹو: امتیاز تاج

گلگت بلتستان کے ضلع غذر کے علاقے گاؤں ہاتون میں دریا میں ڈوبنے والے شخص کو بچانے کی کوشش میں 2 خواتین سمیت تین افراد جاں بحق ہو گئے، جبکہ ایک شخص کو زخمی حالت میں نکال لیا گیا۔

ترجمان گلگت بلتستان فیض اللہ فراق کے مطابق ضلع غذر کے گاؤں ہاتون میں جمعہ کے روز ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں ایک ہی خاندان کے چار افراد ایک دوسرے کو بچانے کی کوشش میں دریائے غذر کی خونی موجوں کے نذر ہو گئے۔

ترجمان کے مطابق خاندان کے ایک فرد نے دریا میں چھلانگ لگا دی، اُسے بچانے کے لیے خاندان کے دیگر تین افراد نے یکے بعد دیگرے دریا میں کود گئے، جن میں سے ایک شخص کو زندہ بچا لیا گیا، جبکہ ایک مرد اور دو خواتین دریا میں ڈوب کر لاپتا ہو گئے ہیں۔

فیض اللہ فراق کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے اس افسوس ناک واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر غذر اور دیگر متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ لاپتا افراد کو تلاش اور ریسکیو کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں اور سرچ آپریشن کو تیز کریں۔

مقامی لوگوں نے بتایا کہ عبد الصمد دریا میں گر گئے جس کو بچانے کے لیے شاہ حسین نامی شخص نے دریا میں چھلانگ لگائی اس پر انہیں بچانے کے لیے شاہ حسین کی بیٹی اور پوتی بھی دریا میں کود گئیں، تاہم شاہ حسین ان کی بیٹی اور پوتی کی لاشیں ریسکیو کے اہلکاروں نے نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا۔

لوگوں کے مطابق دریا میں گرنے والے شخص کو بے ہوشی کی حالت میں دریا سے نکال لیا گیا ریسکیو کے مطابق واقعے میں تین افراد کی لاشیں نکال لی گئیں، جبکہ ایک شخص کو زخمی حالت میں نکال لیا گیا مقامی شخص محمد یعقوب کے مطابق پہلے جس شخص نے پہلے دریا میں چھلانگ لگایا تھا اس کی ذہنی حالت کافی عرصے سے ٹھیک نہیں تھی۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025