• KHI: Partly Cloudy 21.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 17.3°C
  • ISB: Partly Cloudy 17.3°C
  • KHI: Partly Cloudy 21.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 17.3°C
  • ISB: Partly Cloudy 17.3°C

خیبرپختونخوا: موسمیاتی تبدیلی سے متعلق فیصلوں کیلئے خود مختار کلائمٹ ایکشن بورڈ کے قیام کا فیصلہ

شائع September 1, 2025
— فوٹو: وائس آف امریکا
— فوٹو: وائس آف امریکا

خیبرپختونخوا حکومت نے موسمیاتی تبدیلی سے متعلق فیصلوں کے لیے خود مختار کلائمٹ ایکشن بورڈ کے قیام کا فیصلہ کرلیا۔

ڈان نیوز کے مطابق کلائمٹ ایکشن بورڈ 8 انتظامی سیکریٹریوں اور 4 نجی شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد پر مشتمل ہوگا۔

کلائمٹ ایکشن بورڈ تحقیق کے علاوہ عالمی اداروں سے روابط بھی رکھے گا، بورڈ کاربن کریڈٹ کے حصول سمیت نئی موسمیاتی پالیسی مرتب کرے گا۔

علاوہ ازیں، مختلف محکموں کے روابط برقرار رکھنا بھی بورڈ کا مینڈیٹ ہوگا جبکہ 4 ماہ کے دوران کم سے کم ایک بار کلائمٹ ایکشن بورڈ کا اجلاس ہوا کرے گا۔

خیبرپختونخوا کلائمنٹ ایکشن بورڈ جنگلات کی کٹائی، پگھلتے گلیشیئر کو روکنے اور ماحولیاتی نظام کو بہتربنانے کے لیے پالیسی بنائے گا۔

بورڈ کے مالیاتی امور اور پالیسی پر عمل درآمد کئے لیے کلائمنٹ ایکشن بورڈ فنڈ کے نام سے ایک فنڈ قائم کیا جائے گا۔

موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے لیے ڈان میڈیا گروپ کی مہم بریتھ پاکستان کا حصہ بنیں۔

کارٹون

کارٹون : 15 دسمبر 2025
کارٹون : 14 دسمبر 2025