کراچی: سب سے زیادہ بارش سرجانی ٹاؤن میں 129.6 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی
کراچی میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، شہر میں سب سے زیادہ بارش سرجانی ٹاؤن میں 129.6 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، محکمہ موسمیات نے بارش کے اعداد و شمار جاری کر دیے۔
ڈان نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے آگاہ کیا گیا ہے کہ نارتھ کراچی میں 72.2، کورنگی میں 70.5، ڈیفنس فیز سیون میں 70، گلشن حدید میں 59 اور پی اے ایف فیصل بیس پر 55 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
اسی طرح ناظم آباد میں 54، کیماڑی میں 52، سعدی ٹاؤن میں 51، گلشن معمار میں 48، اورنگی ٹاؤن میں 47 اور ایئرپورٹ پر 46.7 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔
بحریہ ٹاؤن میں 45، یونیورسٹی روڈ پر 44.4 اور پی اے ایف مسرور بیس میں 41 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، جناح ٹرمینل پر سب سے کم 29.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔
یاد رہے کہ کراچی میں دو روز سے وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث گزشتہ شب لیاری ندی میں پانی کی سطح 12 فٹ تک بلند ہوگئی تھی، تاہم اس وقت لیاری ندی پانی کی سطح بتدریج کم ہور ہی ہے، تاہم آج موسلا دھار بارش کی پیشگوئی بھی کی گئی ہے۔












لائیو ٹی وی