• KHI: Clear 28.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 26.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 25°C
  • KHI: Clear 28.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 26.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 25°C

صائم ایوب کی ایشیا کپ میں ’صفر‘ پر آؤٹ ہونے کی ہیٹ ٹرک مکمل

شائع September 17, 2025 اپ ڈیٹ September 17, 2025 10:30pm
— فوٹو: کرک انفو/ایکس
— فوٹو: کرک انفو/ایکس

پاکستانی اوپنر بیٹر صائم ایوب بلے بازی میں مسلسل آؤٹ آف فارم نظر آرہے ہیں، بائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والے صائم ایوب نے ایشیا کپ میں ’0‘ پر آؤٹ ہونے کی ہیٹ ٹرک مکمل کر لی ہے۔

ٹاپ آرڈر بلے باز صائم ایوب دبئی میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے خلاف میچ میں 2 گیندوں پر بغیر کھاتہ کھولے پویلین واپس لوٹ گئے۔

14 ستمبر کو بھارت کیخلاف میچ بیٹر پہلی ہی گیند پر آؤٹ ہو گئے تھے جب کہ 12 ستمبر کو عمان کے خلاف کھیلے گئے میچ میں بھی صائم ایوب کو ایک ہی گیند کھیلنا نصیب ہوئی۔

بائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والے صائم ایوب گزشتہ 9 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز میں 5 مرتبہ ’صفر‘ پر آؤٹ ہوئے ہیں، اس دوران انہوں نے صرف ایک ففٹی بنائی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026