ہانیہ عامر کی بنگلہ دیشی مداحوں سے ملاقات کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل
مقبول اداکارہ ہانیہ عامر ان دنوں بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں موجود ہیں، جہاں وہ ایونٹس میں شرکت کے دوران اپنے مداحوں سے بھی مل رہی ہیں اور ان ملاقاتوں کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔
ہانیہ عامر ڈھاکا میں سنسلک کی برانڈ ایمبسیڈر کے طور پر مختلف ایونٹس میں حصہ لے رہی ہیں۔
سوشل میڈیا پر ان کی بنگلہ دیش کے مقامی مقامات پر فوٹو شوٹس اور مداحوں سے ملاقات کی ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں، جنہیں مداح بہت پسند کر رہے ہیں۔
انٹرنیٹ پر وائرل ایک ویڈیو میں ہانیہ عامر سے تقریب کے دوران سوال کیا گیا کہ وہ بولی وڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان اور بنگلہ دیشی ہیرو شکیب خان میں سے کسے پسند کرتی ہیں؟ اس پر انہوں نے شرارتی مسکراہٹ کے ساتھ مداحوں کی طرف دیکھ کر جواب دیا کہ یہاں موجود زیادہ تر افراد شکیب خان کو زیادہ پسند کرتے ہیں، اس لیے ان کا جواب بھی شکیب خان ہے۔
ان کے اس جواب پر تقریب میں موجود شرکا نے پرجوش انداز میں تالیاں بجائیں۔
اسی طرح ان کی ایک اور ویڈیو بھی وائرل ہوئی ہے جس میں وہ بنگالی زبان میں کہہ رہی ہیں ’راکن تومی دیکھتے شندُر‘، جس کا مطلب ہے ’راکن، تم خوبصورت ہو‘۔
تقریب کے دوران ہانیہ عامر نے ریمپ واک بھی کی جسے شائقین نے بے حد سراہا۔
اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنے فوٹو شوٹس کی جھلکیاں بھی شیئر کی ہیں، جن میں انہیں پھولوں والی فراک اور ماتھے پر بندی لگائے دیکھا جا سکتا ہے۔












لائیو ٹی وی