• KHI: Partly Cloudy 21.4°C
  • LHR: Clear 14.3°C
  • ISB: Clear 10.4°C
  • KHI: Partly Cloudy 21.4°C
  • LHR: Clear 14.3°C
  • ISB: Clear 10.4°C

تیسرے ون ڈے میں جنوبی افریقی ویمنز ٹیم کو شکست، نشرا سندھو کی 6 وکٹیں

شائع September 22, 2025
— فوٹو: پی سی بی
— فوٹو: پی سی بی

قومی ویمنز ٹیم کی لیفٹ آرم اسپنر نشرا سندھو کی شاندار بولنگ کے باعث پاکستان نے ویمنز ورلڈ کپ سے قبل تیسرے اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل میں جنوبی افریقہ کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔

جنوبی افریقی ویمنز ٹیم کی جانب سے قومی ویمنز ٹیم کو 116 رنز کا ہدف دیا گیا جو گرین شرٹس نے 31ویں اوور میں 4 وکٹ پرحاصل کرلیا۔

تین ون ڈے میچ کی سیریز دو ایک سے مہمان جنوبی افریقہ ویمنز کے نام رہی۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے فاتح ٹیم کو ٹرافی دی۔

اس سے قبل، لیفٹ آرم اسپنر نشرا سندھو نے اپنے کیریئر کی بہترین بولنگ کرتے ہوئے 26 رنز کے عوض 6 وکٹیں حاصل کیں، جس کے نتیجے میں پروٹیز ٹیم قذافی اسٹیڈیم لاہور میں صرف 26 اوورز میں آل آؤٹ ہوگئی۔

جنوبی افریقہ نے اپنے گزشتہ میچ کی بہترین کھلاڑی تزمین برِٹس کو آرام دیا، جنہوں نے جمعہ کے میچ میں ناقابلِ شکست 171 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی۔

پروٹیز کپتان لورا وولواڈٹ نے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، ایمن فاطمہ نے گرین شرٹس کی جانب سے ڈیبیو کیا، جب کہ آل راؤنڈر سیدہ عروب شاہ ٹیم میں واپس آئیں۔

جمعہ کو کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میں ویمنز ٹیم 313 رنز کے ہدف کے تعاقب کے لیے پرعزم تھی لیکن انہیں 25 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

اس میچ میں سدرہ امین کی شاندار بیٹنگ نے پاکستان کو قریب پہنچایا، وہ مسلسل 2 سنچریاں بنانے والی پہلی پاکستانی بیٹر بنیں، تاہم ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت مقرر کردہ 313 رنز کا ہدف آخرکار بہت بھاری ثابت ہوا۔

پہلی اننگز میں پروٹیز بلے بازوں کی شاندار بیٹنگ کے بعد سدرہ نے ایک اور لاجواب سنچری اسکور کر کے امید دلائی، مگر وہ ہدف کے قریب پہنچ کر بھی کامیابی حاصل نہ کر سکیں۔

سیریز کے پہلے ون ڈے میں پروٹیز نے پاکستان کو آسانی سے شکست دی تھی، 256 رنز کا ہدف صرف 8 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2025
کارٹون : 21 دسمبر 2025