ہم جنس پرستی کا رجحان لاہور سے نکلا، میمونہ قدوس
اداکارہ میمونہ قدوس نے دعویٰ کیا ہے پاکستان میں خواتین کا خواتین اور مرد حضرات کا مرد حضرات کی طرف جنسی طور پر مائل ہونے کا رجحان پنجاب کے دارالحکومت لاہور سے شروع ہوا۔
میمونہ قدوس نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے کیریئر سمیت دیگر معاملات پر بھی کھل کر گفتگو کی۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ کم عمری میں ہی کیریئر شروع کرنے کے لیے وہ لاہور سے کراچی آئیں، ابتدائی طور پر ان میں لڑکیوں کی طرح نزاکت کی کمی اور جسمانی ساخت کی وجہ سے انہیں مواقع ملنے میں مشکلات رہیں۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے اعتراف کیا کہ دیگر شعبہ جات کی طرح میڈیا اور شوبز میں بھی ’کاسٹنگ کاؤچ‘ یعنی کام کے بدلے سیکس کا رجحان موجود ہے اور اس کا شکار نہ صرف لڑکیاں بلکہ لڑکے بھی ہو رہے ہیں۔
میمونہ قدوس کے مطابق مرد اور خواتین کے حقوق اور عزت یکساں ہیں لیکن کام کے بدلے جنسی تعلقات کے لیے شوبز انڈسٹری میں لڑکیوں کے ساتھ ساتھ لڑکوں کا بھی استعمال ہو رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بعض لڑکیاں مجبوری کے تحت کام کے بدلے سیکس کے رجحان کی طرف مائل ہوتی ہیں جب کہ کچھ خواتین مجبوری کے تحت کسی کے ساتھ طویل عرصے تک رومانوی تعلقات بھی استوار کرتی ہیں۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ کام کے بدلے سیکس کا رجحان تقریبا ہر انڈسٹری میں موجود ہے لیکن میڈیا اور شوبز کی انڈسٹری پر زیادہ بات کی جاتی ہے اور اس انڈسٹری کی باتیں زیادہ وائرل ہوتی ہیں۔
ان کے مطابق تعلیم، صحت اور بینکنگ سیکٹر میں بھی ہراسانی اور کاسٹنگ کاؤچ کا رجحان موجود ہے جب کہ لڑکیوں کی ہراسانی معاشرے میں عام بات ہوچکی ہے۔
ایک سوال کے جواب میں میمونہ قدوس کا کہنا تھا کہ ان کے خیال میں خواتین کا خواتین اور مرد حضرات کا مردوں کی جانب جنسی طور پر مائل ہونے کا رجحان لاہور سے شروع ہوا، یہ گند وہاں زیادہ ہے۔
انہوں نے بتایا کہ کراچی میں بھی ایسا رجحان موجود ہے لیکن لاہور میں یہ سب کچھ سرعام ہو رہا ہوتا ہے، وہاں ایسی پارٹیاں بھی منعقد کی جاتی ہیں۔
میمونہ قدوس کا کہنا تھا کہ لاہور، اسلام آباد اور کراچی تین الگ الگ نوعیت کے شہر ہیں، وہاں کے لوگ بھ مختلف ہیں، اسلام آباد میں زیادہ تر کوئی کسی کی ذاتی زندگی میں مداخلت نہیں کرتا، کراچی میں زیادہ پروفیشنل ازم ہے جب کہ لاہور والے زیادہ دکھاوا کرتے ہیں۔
اداکارہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ کراچی کے لوگ اتنے پروفیشنل ہیں کہ وہ لڑکی کو گرل فرینڈ بناتے وقت بھی ڈیل دیتے ہیں اور وہاں کے پروفیشنل ازم کی وجہ سے انسانیت پیچھے رہ گئی۔












لائیو ٹی وی