• KHI: Partly Cloudy 21.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 17.3°C
  • ISB: Partly Cloudy 17.3°C
  • KHI: Partly Cloudy 21.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 17.3°C
  • ISB: Partly Cloudy 17.3°C

سب سے زیادہ آلودگی موٹرسائیکل اور رکشوں سے پیدا ہوتی ہے، ماہر ماحولیات

شائع October 2, 2025
— فوٹو: ڈان نیوز
— فوٹو: ڈان نیوز

ماہر ماحولیات یاسر دریا نے کہا ہے کہ سب سے زیادہ آلودگی موٹرسائیکل اور رکشوں سے پیدا ہوتی ہے، لہٰذا انہیں تیزی سے الیکٹرک میں تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔

ڈان نیوز کے پروگرام ’زرا ہٹ کے‘ میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عالمی بینک کا فضائی معیار سے نمٹنے کے لیے 30 کروڑ ڈالر کا ایک پیکیج آیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ حکومتوں نے اس صورتحال سے انکار بھی کیا تھا کہ فضائی آلودگی کوئی مسئلہ ہے، لیکن جب نگران حکومت آئی تھی تو اس وقت کچھ سنجیدگی نظر آئی، پھر اس طرح کی چیزیں بھی سامنے آئیں کہ بارش کرادو، پانی چھڑکوا دو، لیکن اس سے بھی فضائی آلودگی پر کوئی فرق نہیں پڑا۔

ماہر ماحولیات یاسر دریا نے بتایا کہ گزشتہ برس لاہور، ملتان و دیگر جگہوں پر فضائی آلودگی کی صورتحال انتہائی خراب دیکھی گئی تھی اور ایک افراتفری جیسی صورتحال تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے الیکٹرک وہیکل کے حوالے سے وفاقی اور پنجاب حکومت انتہائی سنجیدہ ہو گئی، جبکہ 2025 میں نئی الیکٹرک وہیکل پالیسی منظور بھی ہو چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس کی وجہ یہ ہے کہ جب آپ دیکھتے ہیں آلودگی آتی کہاں سے ہے؟ تو اس کی سب سے بڑی وجہ پیٹرول اور ڈیزل کا گاڑیوں میں جلنا ہے۔

ماہر ماحولیات یاسر دریا کا مزید کہنا تھا کہ سب سے زیادہ آلودگی موٹرسائیکل اور رکشوں سے پیدا ہوتی ہے، لہٰذا انہیں تیزی سے الیکٹرک کی طرف تبدیل کرنے کی ضرورت ہے، ان کا ہدف ہے کہ تمام موٹرسائیکلیں 2030 تک الیکٹرک ہو جائیں گی۔

اس کے علاوہ آلودگی پھیلانے میں دوسرے نمبر پر بجلی پیدا کرنے کے پلانٹس آتے ہیں، اس حوالے سے بھی دیکھا جا رہا ہے کہ پاور ڈویژن والے بھی گرین انرجی کی طرف جا رہے ہیں، حالانکہ سندھ اب بھی تیزی سے کوئلے کی طرف جا رہا ہے لیکن مجموعی طور پر پاور کی پلاننگ کافی بہتر ہو گئی ہے۔

موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے لیے ڈان میڈیا گروپ کی مہم بریتھ پاکستان کا حصہ بنیں۔

کارٹون

کارٹون : 15 دسمبر 2025
کارٹون : 14 دسمبر 2025