• KHI: Clear 18.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 13.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 11.9°C
  • KHI: Clear 18.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 13.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 11.9°C

پاکستانی برانڈ کا ہینڈ بیگ امریکی گلوکارہ ڈوجا کیٹ کی توجہ کا مرکز بن گیا

شائع October 3, 2025
—فوٹو: وائر امیجز
—فوٹو: وائر امیجز

امریکی ریپر، گلوکارہ اور موسیقار 29 سالہ امالا رتنا زنڈائل ڈالمنی المعروف ڈوجا کیٹ نے نئی البم کی پروموشن کے دوران پاکستانی برانڈ کا ہینڈ بیگ اپنے اسٹائل کا حصہ بنایا، جس نے برانڈ کی توجہ عالمی سطح پر مزید بڑھادی۔

ڈوجا کیٹ گزشتہ روز یوٹیوب میوزک کی میزبانی میں اپنے نئے البم ’وی‘ کی نمائش کے لیے پہنچیں، اس موقع پر انہوں نے اسٹائل کی مناسبت سے پاکستان کے شہر لاہور کے مشہور چمڑے کے ہینڈبیگز بنانے والے برانڈ ’وارپ‘ کا ہینڈ بیگ اٹھایا ہوا تھا۔

برانڈ کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ نے ڈوجا کیٹ کی ہینڈ بیگ کے ہمراہ تصاویر شیئر کیں، جن میں گلوکارہ کو پیلے رنگ کے بیگ کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔

اس سے قبل کئی نامور شخصیات بھی وارپ کے ہینڈ بیگز استعمال کر چکی ہیں، جن میں آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ لوپیتا نایونگو اور اداکارہ نوا ماؤ شامل ہیں۔

پاکستان میں بھی یہ برانڈ بہت مقبول ہے، ماضی میں عائزہ خان، میشا شفیع اور ماورا حسین بھی وارپ کے بیگز استعمال کرچکی ہیں۔

وارپ واحد پاکستانی برانڈ نہیں ہے جو عالمی سطح پر مقبول ہو رہا ہے، کپڑوں کا برانڈ ’راستہ‘ بھی بین الاقوامی سطح پر اپنی پہچان رکھتا ہے۔

قبل ازیں اس برانڈ کو اکیڈمی ایوارڈ یافتہ برطانوی اداکار رِز احمد نے بھی زیب تن کیا، جنہوں نے ڈزنی کی سیریز ’مس مارول‘ میں بھی کام کیا ہے۔

اس کے علاوہ بولی وڈ کے معروف شخصیات کرن جوہر اور انیل کپور بھی راستہ کے ملبوسات میں نظر آ چکے ہیں اور پاپ میوزک کے عالمی اسٹار جسٹن بیبر بھی اس برانڈ کی تیار کردہ گلابی شرٹ پہن چکے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 15 دسمبر 2025
کارٹون : 14 دسمبر 2025