ڈاکٹر نبیحہ علی کی شادی، 1.5 کروڑ کا لباس اور 2 کروڑ کے زیورات توجہ کا مرکز
سوشل میڈیا اسٹار اور ٹی وی میزبان ڈاکٹر نبیحہ علی خان کی شادی حال ہی میں سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بنی ہوئی ہے، جہاں ان کے مہنگے عروسی لباس اور قیمتی زیورات نے مداحوں کی توجہ حاصل کرلی۔
ڈاکٹر نبیحہ علی خان نے 7 نومبر کو اپنے قریبی دوست حارث کھوکھر سے شادی کرلی، دونوں کا نکاح معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے پڑھایا، جب کہ اس موقع پر متعدد سوشل میڈیا انفلوئنسرز اور قریبی دوستوں نے شرکت کی۔
حال ہی میں ڈاکٹر نبیحہ علی خان کی شادی کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں، ایک ویڈیو میں انہوں نے بتایا کہ ان کا سفید رنگ کا عروسی لباس ڈیزائنر حنا سلمان نے تیار کیا ہے، جس کی قیمت تقریباً 1 کروڑ 50 لاکھ روپے ہے۔
ڈاکٹر نبیحہ علی خان نے یہ بھی انکشاف کیا کہ ان کے زیورات کا سیٹ 40 تولے کا ہے، جسے ان کے شوہر حارث کھوکھر نے تحفے میں دیا اور اس کی مالیت تقریباً 2 کروڑ روپے ہے۔
حارث کھوکھر کے مطابق یہ زیورات انہوں نے اپنے ایک قریبی دوست کی جیولری شاپ سے لیے تھے، جن میں سے 20 تولے کے زیورات ان کے دوست کی جانب سے تحفے میں دیے گئے، جب کہ باقی 20 تولے انہوں نے خود خریدے۔
قبل ازیں ایک انٹرویو میں ڈاکٹر نبیحہ علی خان نے نے بتایا تھا کہ انہوں نے پہلی شادی کم عمری میں خود سے 15 سال زائد العمر شخص سے کی تھی جو بعد ازاں انتقال کر گئے تھے، جس کے بعد انہوں نے کبھی دوسری شادی کا نہیں سوچا۔












لائیو ٹی وی