• KHI: Clear 19.9°C
  • LHR: Partly Cloudy 14.6°C
  • ISB: Cloudy 13°C
  • KHI: Clear 19.9°C
  • LHR: Partly Cloudy 14.6°C
  • ISB: Cloudy 13°C

پی ایس ایل فرنچائزز کی ویلیوایشن مکمل، 10 سالہ نئے معاہدوں کی پیشکش

شائع November 14, 2025
— فائل فوٹو: بشکریہ پی ایس ایل
— فائل فوٹو: بشکریہ پی ایس ایل

پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز ٹیموں کی ویلیوایشن کا عمل مکمل کرتے ہوئے فرنچائزز کو 10 سالہ نئے معاہدوں کی پیشکش کردی۔

ڈان نیوز کے مطابق پی سی بی نے پی ایس ایل کی فرنچائزز کی ویلیوایشن کا عمل مکمل کرلیا ہے اور فرنچائزز کو 10 سالہ نئے معاہدوں کی پیشکش کی ہے۔

پی سی بی نے فرنچائزز کو مقررہ مدت میں اپنے فیصلے سے آگاہ کرنے کی ہدایت کردی، دوسری جانب چارٹرڈ فرم نے 2 نئی فرنچائزز کی ممکنہ قیمت بھی طے کر دی، نئی پی ایس ایل ٹیموں کی فروخت کا ٹینڈر جلد شروع ہو گا۔

ممکنہ نئی ٹیموں میں حیدرآباد، سیالکوٹ، مظفرآباد، فیصل آباد، گلگت اور راولپنڈی شہر شامل ہیں، پی سی بی نے فرنچائزز سے باہمی احترام کی بنیاد پر تعلقات برقرار رکھنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 14 دسمبر 2025
کارٹون : 13 دسمبر 2025