• KHI: Partly Cloudy 26.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 21.4°C
  • ISB: Partly Cloudy 19.8°C
  • KHI: Partly Cloudy 26.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 21.4°C
  • ISB: Partly Cloudy 19.8°C

عام چیک اپ کے دوران بریسٹ کینسر کی تشخیص ہوئی تھی، مہیما چوہدری

شائع November 17, 2025
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

بولی وڈ کی ماضی کی خوبرو اداکارہ مہیما چوہدری نے انکشاف کیا ہے کہ عام میڈیکل چیک اپ کے دوران ان میں بریسٹ کینسر کی تشخیص ہوئی تھی۔

’ٹائمز آف انڈیا‘ کے مطابق اپنی آنے والی فلم کی پروموشن کے دوران کے دوران پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مہیما چوہدری نے بتایا کہ معمول کے میڈیکل چیک اپ کے دوران ان میں کینسر کا خدشہ ظاہر کیا گیا، مزید ٹیسٹس سے ان میں موذی مرض کی تشخیص ہوئی۔

اداکارہ کے مطابق ان میں کوئی واضح علامات سامنے نہیں آئی تھیں اور نہ ہی انہیں اس سنگین بیماری کا کوئی اندازہ تھا۔

مہیما چوہدری نے وضاحت کی کہ روایتی چیک اپ کے دوران کیے گئے ٹیسٹوں نے بایوپسی کی ضرورت پیدا کی، جس کے نتائج میں ابتدائی مرحلے کے کینسر کی تبدیلیاں سامنے آئیں، ان کی بروقت تشخیص نے علاج کو ممکن بنایا اور اب وہ صحت یابی کی طرف گامزن ہیں۔

اداکارہ نے خواتین کو تنبیہ کی کہ وہ سالانہ طبی معائنہ کروائیں کیونکہ بریسٹ کینسر جیسی بیماریاں اکثر بغیر کسی نشانی کے پھیل سکتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ابتدائی تشخیص سے زندگی بچ سکتی ہے، بیماری کا علاج ہو سکتا ہے۔

خیال رہے کہ مہیما چوہدری نے جون 2022 میں بتایا تھا کہ ان میں بریسٹ کینسر کی تشخیص ہوئی ہے اور انہوں نے علاج شروع کروادیا۔

اس وقت بھی انہوں نے بتایا تھا کہ عام چیک اپ کے دوران ان میں بریسٹ کینسر کی تشخیص ہوئی اور اب کی بیماری آغاز میں ہے، اب انہوں نے بتایا ہے کہ وہ موذی مرض سے صحت یاب ہو رہی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 14 دسمبر 2025
کارٹون : 13 دسمبر 2025