کے ایم سی کو تمام کنٹونمنٹ بورڈز سے میونسپل ٹیکس کی وصولی روکنے کا حکم
سندھ ہائیکورٹ نے بلدیہ عظمیٰ کراچی ( کے ایم سی) کو تمام کنٹونمنٹ بورڈز سے میونسپل ٹیکس کی وصولی روکنے کا حکم دے دیا۔
ڈان نیوز کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں کنٹونمنٹ بورڈ ملیر کے رہائشیوں سے کے ایم سی کی جانب سے بجلی کے بل میں میونسپل ٹیکس وصولی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔
سندھ ہائیکورٹ نے کے ایم سی کو تمام کنٹونمنٹ بورڈ سے میونسپل ٹیکس وصول کرنے سے روک دیا۔
عدالت نے حکم دیا ہے کہ کے الیکٹرک کنٹونمنٹ بورڈز کے رہائشیوں سے ایم یو سی ٹی چارجرز نہ وصول نہ کرے۔












لائیو ٹی وی