پنجاب میں ڈیڑھ سال میں جو ترقی ہوئی اُس کی مثال نہیں ملتی، وزیر اعلیٰ پنجاب
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب میں ڈیڑھ سال میں جو ترقی ہوئی اس کی مثال نہیں ملتی، صوبے کے ہر شہر میں جدید ہسپتال بنائیں گے۔
ڈان نیوز کے مطابق راولپنڈی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نےکہا کہ عوام کو علاج معالجے کی معیاری سہولیات فراہم کر رہے ہیں، صوبے کے ہسپتالوں میں مفت ادویات فراہمی کا سلسلہ بھی جاری اور صوبائی حکومت راشن کارڈ کے ذریعے مستحقین کی خدمت میں مصروف ہے۔
انہوں نے کہا کہ الیکٹرک بس میں طلبہ کو مفت سفر کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے، حکومت پنجاب نے طلبہ کے لیے اسکالر شپ پروگرام شروع کیا، راولپنڈی میں صفائی ستھرائی کا نظام دیکھ کر خوشی ہوئی، شہر میں ترقیاتی منصوبے جاری ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عوام کو ٹرانسپورٹ کی بہترین سہولت فراہم کی جارہی ہے، ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنائیں گے، میٹرو ہویا الیکٹرک بسیں، مسلم لیگ (ن) کا عوام کے لیے تحفہ ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) عوام کی فلاح و بہبود پر توجہ دیتی ہے، ہماری جماعت نے پورے ملک میں ترقیاتی منصوبوں کے جال بچھائے، ہماری حکومت جب بھی آتی ہے تو ملک ترقی کرتا ہے، ہم نے ملک کو میگا منصوبے دیئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ الیکٹرک بسیں ماحولیاتی آلودگی پرقابوپانے میں معاون ثابت ہوں گی، الیکٹرک بسوں میں مسافروں کو جدید سہولیات فراہم کی جارہی ہیں، پنجاب میں کوئی ایسا شہر نہیں جہاں سڑکوں کا جال نہ بچھایاگیا ہو۔












لائیو ٹی وی