• KHI: Partly Cloudy 27°C
  • LHR: Partly Cloudy 21.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 19.8°C
  • KHI: Partly Cloudy 27°C
  • LHR: Partly Cloudy 21.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 19.8°C

ماہرہ خان کو سامنے دیکھ کر نوجوان آبدیدہ ہوگیا

شائع November 19, 2025
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

’سپر اسٹار‘ اداکارہ ماہرہ خان کو سامنے دیکھ کر نوجوان مداح کے آبدیدہ ہونے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

ماہرہ خان ان دنوں اپنی آنے والی رومانٹک فلم ’نیلو فر‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں، تشہیری مہم کے دوران حال ہی میں وہ فیصل آباد بھی پہنچیں، جہاں انہوں نے مداحوں کے ساتھ تصاویر اور ویڈیوز بھی بنوائیں۔

تشہیری مہم کے دوران ماہرہ خان اور فواد خان نے فلم کے مناظر پر پرفارمنس بھی کی جب کہ مداحوں کے سوالوں کے جوابات بھی دیے۔

تشہیری تقریب کے دوران ایک نوجوان مداح ماہرہ خان کو اپنے سامنے دیکھ کر جذباتی ہوگیا، جس پر اداکارہ نے انہیں اسٹیج پر بلا لیا۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نوجوان مداح ماہرہ خان کو اپنے سامنے دیکھ کر آبدیدہ ہوگیا اور اداکارہ انہیں تسلی دیتی دکھائی دیں۔

نوجوان لڑکے کے آبدیدہ ہونے پر تقریب کے مہمان نے بھی انہیں شیر بننے کا مشورہ دیا اور کہا کہ وہ اپنی پسندیدہ اداکارہ کو دیکھ کر اس قدر جذباتی نہ ہوں۔

ماہرہ خان نے نوجوان کو تسلی دی، جس کے بعد نوجوان مداح کی حالت بہتر ہوئی اور اداکارہ نے نوجوان کو بتایا کہ بعد میں وہ ان کے ساتھ ڈانس بھی کریں گی۔

فیصل آباد سے قبل بھی ماہرہ خان مختلف شہروں میں ’نیلو فر‘ کی تشہیری مہم میں شریک ہوئی تھیں۔

فواد خان اور ماہرہ خان کی فلم ’نیلو فر‘ رواں ماہ کے اختتام پر ریلیز کی جائے گی، فلم کئی سال سے تاخیر کا شکار تھی۔

کارٹون

کارٹون : 14 دسمبر 2025
کارٹون : 13 دسمبر 2025