• KHI: Partly Cloudy 22.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.3°C
  • ISB: Cloudy 13.2°C
  • KHI: Partly Cloudy 22.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.3°C
  • ISB: Cloudy 13.2°C

امریکا بھارت کو 9.3 کروڑ ڈالر مالیت کے جیولن اینٹی ٹینک سسٹم اور ایکسکیلیبر گولہ بارود کی فروخت کریگا

شائع November 20, 2025
— فائل فوٹو: اے ایف پی
— فائل فوٹو: اے ایف پی

امریکی ڈیفنس سیکیورٹی کوآپریشن ایجنسی (ڈی ایس سی اے) کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے بدھ کو بھارت کو جیولن اینٹی ٹینک میزائل سسٹم اور ایکسکیلیبر گائیڈڈ آرٹلری گولہ بارود کی 9 کروڑ 30 لاکھ ڈالر مالیت کی فروخت کی منظوری دے دی ہے ۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر کی جانب سے اگست میں روسی تیل کی خریداری پر بھارتی مصنوعات پر 50 فیصد ٹیرف عائد کیے جانے کے نتیجے میں دونوں ممالک میں تعلقات کشیدہ ہونے کے بعد بھارت کی جانب سے واشنگٹن کے فارن ملٹری سیلز (ایف ایم ایس) پروگرام کے تحت یہ پہلی خریداری ہے۔

یہ اعلان اس ماہ کے اوائل میں جنرل الیکٹرک کے تیار کردہ فائٹر جیٹ انجنوں کے نئے آرڈر کے بعد سامنے آیا ہے، جو بھارت کے مقامی تیار کردہ تیجس لڑاکا طیاروں میں استعمال ہوں گے۔

ڈی ایس سی اے نے ایک بیان میں کہا کہ ’یہ مجوزہ فروخت امریکا کی خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کے مقاصد کو آگے بڑھائے گی، کیونکہ اس سے امریکا-بھارت اسٹریٹجک تعلق مضبوط ہو گا اور ایک ایسے بڑے دفاعی شراکت دار کی سیکیورٹی بہتر ہوگی جو انڈو پیسیفک اور جنوبی ایشیا میں سیاسی استحکام، امن اور معاشی ترقی کے لیے ایک اہم قوت بنا ہوا ہے‘۔

بیان کے مطابق بھارتی حکومت نے 216 تک ایکسکیلیبر ٹیکٹیکل پروجیکٹائلز اور جیولن سسٹم کے 100 یونٹس خریدنے کی درخواست کی تھی، بھارت پہلے ہی اپنے ایم 777 ہوٹزر گنز میں ایکسکیلیبر گولہ بارود استعمال کرتا ہے۔

ڈی ایس سی اے کے مطابق اس فروخت کے مرکزی ٹھیکے دار آر ٹی ایکس کارپوریشن ( ہوں گے، جو ایکسکیلیبر پروجیکٹائلز بنائے گی، جبکہ جیولن سسٹمز کے لیے آر ٹی ایکس اور لاک ہیڈ مارٹن کا مشترکہ ادارہ کام کرے گا۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025