• KHI: Partly Cloudy 22.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.3°C
  • ISB: Cloudy 13.2°C
  • KHI: Partly Cloudy 22.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.3°C
  • ISB: Cloudy 13.2°C

صدر مملکت عہدہ چھوڑیں گے تو انہیں حاصل استثنیٰ بھی ختم ہوجائے گا، راجا پرویز اشرف

شائع November 23, 2025
سابق وزیراعظم نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کو بانی پی ٹی آئی سے رہنمائی کیلئے ملاقات کرنی چاہئے۔ —فائل فوٹو: نادر گرامانی/ڈان نیوز
سابق وزیراعظم نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کو بانی پی ٹی آئی سے رہنمائی کیلئے ملاقات کرنی چاہئے۔ —فائل فوٹو: نادر گرامانی/ڈان نیوز

سابق وزیرِاعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) وسطی پنجاب کے صدر راجا پرویز اشرف نے کہا ہے کہ صدر جب بھی عہدہ چھوڑیں گے، ان کا استثنیٰ بھی ختم ہو جائے گا، کیوں کہ صدر کی آئینی حفاظت صرف ان کے عہدے کے دوران ہی برقرار رہتی ہے۔

ڈان اخبار میں شائع خبر کے مطابق یہ بات انہوں نے پی پی پی کے رہنما میاں منظور احمد مانیکا کے اہلِ خانہ سے تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

راجا پرویز اشرف نے کہا کہ میاں منظور مانیکا پی پی پی کے لیے ایک قیمتی اثاثہ تھے، جو ہر مشکل اور آسان وقت میں پارٹی کے ساتھ کھڑے رہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ مناسب نہیں کہ آئی ایم ایف رپورٹ پر تبصرہ کیا جائے اور اسے معیار سمجھا جائے، تمام آئینی ادارے اپنے دائرہ کار میں رہ کر کام کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا کے وزیرِاعلیٰ کو پی ٹی آئی کے بانی سے رہنمائی کے لیے ملاقات کرنی چاہیے۔

ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کوئی بھی حکومت مہنگائی نہیں چاہتی، لیکن یہ حقیقت ہے کہ یہ قابو سے باہر ہو چکی تھی، لیکن اب اسے حد درجہ قابو میں کر لیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی پی پی کا پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ساتھ ایک معاہدہ ہے کہ صوبے میں جلد ہی مقامی حکومتوں کے انتخابات کرائے جائیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025