پاکستان کی غزہ میں امن معاہدے کے بر خلاف اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت
پاکستان نے غزہ میں اسرائیلی قابض افواج کی جانب سے کیے گئے حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے، جن کے نتیجے میں مبینہ طور پر متعدد فلسطینی شہری شہید اور کئی زخمی ہوئے ہیں۔
دفتر خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ ایسے اقدامات بین الاقوامی قانون، متعلقہ اقوام متحدہ کی قراردادوں، اور حال ہی میں شرم الشیخ میں طے پانے والے امن معاہدے کی صریح خلاف ورزی ہیں۔
بیان میں کہا گیا کہ یہ حملے خطے میں دیرپا امن اور استحکام کے لیے عالمی کوششوں کو بھی نقصان پہنچاتے ہیں۔
دفتر خارجہ ے بیان میں کہا کہ حکومت پاکستان بین الاقوامی برادری سے دوبارہ اپیل کرتی ہے کہ وہ فوری اقدامات کرے تاکہ اسرائیل کی بے قابو حرکات اور جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کو روکا جا سکے اور بین الاقوامی انسانی حقوق اور ہنگامی انسانی قانون کی پاسداری یقینی بنائی جا سکے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ پاکستان اپنے اصولی موقف پر قائم ہے کہ ایک آزاد، خودمختار، قابل عمل اور ہمسایہ ریاست فلسطین قائم کی جائے، جو جون 1967 کی سرحدوں کی بنیاد پر ہو اور جس کا دارالحکومت القدس شریف ہو۔












لائیو ٹی وی