• KHI: Partly Cloudy 20.6°C
  • LHR: Partly Cloudy 14°C
  • ISB: Cloudy 12.9°C
  • KHI: Partly Cloudy 20.6°C
  • LHR: Partly Cloudy 14°C
  • ISB: Cloudy 12.9°C

بیروت: اسرائیل کا حزب اللہ چیف آف اسٹاف کو فضائی حملے میں نشانہ بنانے کا دعویٰ

شائع November 23, 2025
— فوٹو: اے ایف پی
— فوٹو: اے ایف پی

اسرائیل نے دعویٰ کیا کہ اس نے فضائی حملے میں بیروت میں حزب اللہ چیف آف اسٹاف کو نشانہ بنایا ہے۔

خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے صحافیوں کے مطابق لبنان کے وزارتِ صحت نے حملے میں ایک شخص کے شہید اور 21 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع دی اور اسے ابتدائی جانی نقصان قرار دیا۔

لبنان کی سرکاری نیشنل نیوز ایجنسی (این این اے) کے مطابق اسرائیلی حملہ بیروت کے جنوبی مضافات کے گنجان آباد علاقہ میں ہوا، جہاں حزب اللہ کا کافی اثر و رسوخ پایا جاتا ہے، حملے کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔

اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو کے دفتر نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے اس حملے کے احکامات دیے، وزیرِ اعظم کے دفتر نے بیان میں کہا کہ کچھ دیر قبل بیروت کے قلب میں اسرائیلی فوج نے حزب اللہ کے چیف آف اسٹاف کو نشانہ بنایا، اسرائیل ہر وقت اور ہر جگہ اپنے مقاصد حاصل کرنے کے لیے کوشاں ہے۔

اے ایف پی نمائندے نے بتایا کہ حملے میں 9 منزلہ عمارت کی تیسری اور چوتھی منزل کو نشانہ بنایا گیا۔

این این اے نے اطلاع دی کہ حارت حریک کے علاقے میں عمارت پر 3 میزائل داغے گئے، جس سے گاڑیاں اور قریبی ڈھانچے کو نقصان پہنچا۔

ایک سینئر امریکی اہلکار نے کہا کہ اسرائیل نے حملے سے قبل امریکا کو اطلاع نہیں دی تھی، اہلکار نے کہا کہ امریکی انتظامیہ کو حملے کے فورا بعد آگاہ کیا گیا، ایک دوسرے سینئر اہلکار نے کہا کہ واشنگٹن کو کئی دنوں سے معلوم تھا کہ اسرائیل لبنان میں حملوں کو بڑھانے کا ارادہ رکھتا ہے۔

لبنان کے صدر جوزف عون نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیلی حملوں کو روکنے کے لیے سخت اقدامات کرے،
جوزف عون نے بیان میں کہا کہ لبنان دوبارہ عالمی برادری سے اپنے فرائض کا احساس کرنے اور لبنان اور اس کے عوام پر ہونے والے حملوں کو روکنے کے لیے سخت اور سنجیدہ اقدامات کرنے کا مطالبہ کرتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025