• KHI: Partly Cloudy 22.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.3°C
  • ISB: Cloudy 13.2°C
  • KHI: Partly Cloudy 22.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.3°C
  • ISB: Cloudy 13.2°C

شوہر کیسے بیوی کو وزن کم کرنے کی ترغیب دے سکتے ہیں؟ نادیہ خان نے بتادیا

شائع November 26, 2025
—فوٹو: اسکرین گریب
—فوٹو: اسکرین گریب

ٹی وی میزبان و اداکارہ نادیہ خان نے شوہروں کے لیے بیویوں کو وزن کم کرنے کی ترغیب دینے کی دلچسپ حکمت عملی بتادی۔

نادیہ خان نے حال ہی میں ندا یاسر کے مارننگ پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے وزن کے حوالے سے خواتین اور شوہروں کے لیے اہم مشورے دیے۔

میزبان نے کہا کہ جو خواتین زیادہ وزن کے بارے میں سن کر برا مان جاتی ہیں، ان کے شوہروں کو چاہیے کہ وہ بیوی سے براہِ راست وزن کے بارے میں بات کرنے کے بجائے اپنے وزن کے بارے میں بات کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ شوہر یہ کہہ سکتے ہیں کہ ان کا خود کا وزن بہت بڑھ گیا ہے، جس کو کم کرنے کے لیے وہ ایکسرسائز شروع کریں گے، ڈائٹ پر بھی دھیان دیں گے اور رات کے کھانے میں روٹی نہیں کھائیں گے۔

اداکارہ نے وضاحت کی کہ ایسے مشورے سن کر بیوی کے اندر یہ احساس پیدا ہوگا کہ وزن درحقیقت اس کا بڑھ رہا ہے، جب کہ پریشان شوہر ہورہا ہے جس کا وزن بھی زیادہ نہیں ہے۔

نادیہ خان نے مزید کہا کہ جن لوگوں کو ڈائریکٹ وزن کے بارے میں نہیں کہا جا سکتا، انہیں دوسرے الفاظ میں وزن کم کرنے کی جانب توجہ دلانی چاہیے تاکہ وہ برا نہ مانیں اور بات سمجھ جائیں۔

انہوں نے بتایا کہ یہ فارمولہ انہوں نے اپنے گھر میں بھی آزمایا ہے، جب کبھی انہیں لگتا ہے کہ بیٹی تھوڑی سست ہو رہی ہے تو وہ جم جا کر ایکسرسائز شروع کردیتی ہیں۔

ان کے مطابق اس عمل سے بیٹی کے اندر بھی خود بخود شوق پیدا ہونا شروع ہوجاتا ہے اور وہ انہیں جاتے دیکھ کر خود بھی ایکسرسائز شروع کردیتی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025