• KHI: Partly Cloudy 21.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 14.5°C
  • ISB: Cloudy 12.9°C
  • KHI: Partly Cloudy 21.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 14.5°C
  • ISB: Cloudy 12.9°C

تبوک: پاک-سعودیہ مشترکہ فوجی مشقیں ’البطار II‘ اختتام پذیر

شائع November 26, 2025
— فوٹو: آئی ایس پی آر/اسکرین گریب
— فوٹو: آئی ایس پی آر/اسکرین گریب

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق 18 سے 26 نومبر تک جاری رہنے والی پاکستان اور سعودی عرب کی مشترکہ فوجی مشق البطار-II اختتام پذیر ہو گئی ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاک-سعودیہ مشترکہ مشقیں انسدادِ دہشت گردی کے شعبے میں منعقد ہوئیں، جس میں پاکستان آرمی کے اسپیشل سروسز گروپ (ایس ایس جی) اور سعودی آرمی کی جنگی ٹیموں نے حصہ لیا، مشق کی اختتامی تقریب سعودی شہر تبوک میں منعقد ہوئی۔

اعلامیے کے مطابق پاک فوج کے جنرل آفیسر کمانڈنگ اسپیشل سروسز گروپ نے بطور مہمانِ خصوصی تقریب میں شرکت کی، جبکہ سعودی عرب کے سینئر عسکری حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ دونوں برادر ممالک کے جوانوں نے مشق کے دوران پیشہ ورانہ مہارت، عملی صلاحیت اور باہمی ہم آہنگی کے شاندار مظاہرے کیے۔

البطار۔II کا بنیادی مقصد انسدادِ دہشت گردی کی کارروائیوں میں مشترکہ صلاحیت کو بڑھانا تھا، جس میں بالخصوص گنجان آباد علاقوں میں لڑائی، دیسی ساختہ دھماکا خیز آلات کے تدارک اور مربوط تربیت کے ذریعے حربی ڈرلز اور طریقہ کار کو بہتر بنانا شامل تھا۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز کے مطابق یہ مشق پاکستان اور سعودی عرب کے گہرے، تاریخی اور برادرانہ عسکری تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا ذریعہ بھی بنی۔

تمام تربیتی مقاصد کامیابی سے حاصل کر لیے گئے، جو دونوں ممالک کے علاقائی امن، سلامتی اور مشترکہ دفاعی تیاریوں کے عزم کی مضبوطی کا مظہر ہے۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025