ملک کے مختلف شہروں میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا
ملک کے مختلف شہروں میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا جبکہ اسکردو میں کم سے کم درجہ حرارت منفی دس ڈگری سینٹی گریڈ تک گرگیا۔
ڈان نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات نے بتایا کہ گلگت میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 6 ریکارڈ کیا گیا، جس کی وجہ وجہ سے گلگت بلتستان کے مختلف تالاب اور نالیوں کا پانی جم گیا جبکہ کھیت میں جمنے والی برف بچوں کے لیے تفریح کا ذریعہ بن گیا۔
اسی طرح زیات میں پارہ میں منفی 4، کوئٹہ، قلات، بابوسر اور استور میں منفی تین ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
مری اور پشاور میں کم سے کم درجہ حرارت 2، مظفرآباد اور اسلام آباد میں تین ڈگری ریکارڈ کیاگیا۔












لائیو ٹی وی